
- Advertisement -
چمن، پشتون قبائل جرگہ کے زیراہتمام پرامن ریلی اور احتجاجی مظاہرے کا انعقاد کیاگیا پرامن ریلی بابائے قوم حاجی خدائے میر خان اچکزئی اور صدر حاجی بہرام خان اچکزئی نے صدارت کی ہمارے مطالبات کوتسلیم کیاجائے قبائل کے اراضی کیلئے سہولیات دی جائے ۔ مقررین کا جلسہ عام سے خطاب ۔ تفصیلات کے مطابق پشتون قبائل جرگہ کے زیراہتمام ایک پرامن ریلی اوراحتجاجی مظاہرہ کا انعقاد کیاگیا ریلی کالج روڈ سے پشتون قبائل جرگہ کے دفتر سے شروع ہوکر مختلف شاہراہوں سے ہوتے ہوئے ڈپٹی کمشنر آفس کے سامنے ایک جلسہ عام میں تبدیل ہوئی جس سے مقررین پشتون قبائل جرگہ کے صدر حاجی بہرام خان اچکزئی ،بابائے قوم حاجی خدائے میر خان اچکزئی ،حاجی رحمت اللہ پہلوان ، سردارمحمودخان اچکزئی، حاجی طاہر خان ملیزئی ،ڈاکٹر سید علی عادل اوردیگرمقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ چمن کو اسپیشل اکنامک زون میں شامل کیاجائے کیونکہ چمن شہرمیں بے روزگاری کی انتہاءہیں اور بڑی تعداد میں عوام بے روزگارہیں اورچمن کے اکنامک زون بننے سے چمن شہری بے روزگاری سے بچ جائے گے اور چمن میں روزگار کا کوئی اوروسیلہ نہیں ہے اورآنے والے دور میں بے روزگاری کی انتہاءہونگی اور اس کے لئے سی پیک اکنامک زون میں چمن کو شامل کیاجائے اور فیکٹریاں قائم کیاجائے تاکہ بے روزگاری کا خاتمہ ہو اور ہمارے اچکزئی وملیزئی قبائل کی اراضیات پاک افغان سرحد کے دونوں جانب ہیں جوکہ ہزاروں ایکڑ پر مشتمل ہیں اور ہمارے اراضی پر باڑ آنے کے باعث ہم سب سے زیادہ متاثر ہورہے ہیں اور ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ ہمارے علاقوں میں پانچ گیٹ دیئے جائے جو پشتون قوم باڑ کی صورت میں متاثر ہورہی ہیں ان سب کو برابری کی بنیاد پر معاوضہ دیا جائے اور ان کو ان کی اراضی کے متبادل اراضیات دی جائے اور دیگرصوبوں کی طرح ہمیں بھی وہی مراعات دی جائے جس کیلئے اعلیٰ حکام ہمارے ساتھ تعاون کیاجائے انہوںنے مزیدکہاکہ ہمارے قبیلہ ملیزئی قبیلہ سب سے زیادہ متاثر ہورہاہیں اس میں ہمیں معاوضہ دیاجائے انہوںنے مزیدکہاکہ نادرا میں بلاک سسٹم کو ختم کیاجائے شناختی کارڈ بنوانے میں عوام کو سہولیات دی جائے واپڈا کو بے جا لوڈشیڈنگ ختم کیاجائے کیونکہ ضلع قلعہ عبداللہ زرعی ضلع ہیں لوڈشیڈنگ کی وجہ سے ہماری زراعت تباہ ہوگئی ہیں علاقہ میں تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنا یہ پشتون قبائل جرگہ کے مقررین کے ترجیحات میں شامل ہے جلسہ عام سے جنرل سیکرٹری محمدصادق اچکزئی ،مولوی بیان اوردیگرنے بھی خطاب کیا اور آخر میں انہوںنے مزیدکہاکہ یہ آخری پڑاﺅ نہیں ہیں اگلے جمعہ کو بھی ایک عظیم الشان ریلی ہونگی جس کے بعد کوئٹہ میں بھی ہونگی ۔