دالبندین ،امن و امان برقرار رکھنے کے لیے پولیس، لیویز فورس اور پاک فوج نے مشترکہ گشت اور اسنیپ چیکنگ شروع کردی
- Advertisement -
دالبندین میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے پولیس، لیویز فورس اور پاک فوج نے مشترکہ گشت اور اسنیپ چیکنگ شروع کردی. اسسٹنٹ کمشنر دالبندین حبیب ناصر کے مطابق مشترکہ گشت اور اسنیپ چیکنگ کا مقصد غیر قانونی اسلحے اور گاڑیوں کے کالے شیشوں کی تدارک کرنا ہے تاکہ دالبندین میں امن و امان برقرار رکھا جاسکے. انہوں نے کالے شیشے والے گاڑی مالکان سے اپیل کی کہ وہ قانون کا احترام کرتے ہوئے اپنے گاڑیوں سے کالے شیشے ازخود اتار دیں تاکہ ان کو کسی پریشانی کا سامنا نہ کرنا. ان کے مطابق مشترکہ گشتی ٹیمیں انہوں نے اپنی سربراہی میں بنائی ہیں جو روزانہ کی بنیاد پر دالبندین شہر میں گشت اور اسنیپ چیکنگ کریں گے. ان کا کہنا تھا کہ دالبندین کے امن کا پورے ضلع چاغی پر فرق پڑتا ہے اس لیے سب سے پہلے دالبندین کو پرامن بنانا ضروری ہے. انہوں نے اس عزم کو دہرایا کہ چاغی میں امن کی قیام کے لیے کسی سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی اور نہ ہی اس سلسلے میں کسی قربانی سے دریغ کیا جائے گا۔