فرنٹیئرکوربلوچستان چمن سکاﺅٹس کی جانب سے چمن میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد،327مریضوں کا معئنہ ادویات تقسیم کی گئی

- Advertisement -
فرنٹیئرکوربلوچستان چمن سکاﺅٹس کی جانب سے چمن کے سرحدی علاقے کلی ابتواور کلی اخلاص میں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد۔ کیمپ میں327سے زائد مریضو ں کا معا ئنہ اور ادویات کی مفت تقسیم کی گئی ۔ترجمان ایف سیکے مطابق فرنٹیئر کو ر بلو چستان چمن سکاﺅٹس کی جانب سے چمن کے سرحدی علاقے کلی ابتو اور کلی اخلاص میںایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا ۔مےڈےکل کےمپ مےں اےف سی کے ڈاکٹروں،لےڈی ڈاکٹر اورپےرامےڈےکل اسٹاف نے 327 سے زائدمریضو ں کا مفت معائنہ کیا جن مےں50مرد،124عورتےں اور 153زائدبچے شامل تھے ۔انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کو ر بلو چستان میجر جنرل فیاض حسین شاہ کی خصوصی ہدایت پر صوبے کے دور دراز اور پسماندہ علاقو ںمیں ایف سی کی جانب سے مفت طبی کیمپ ایک تسلسل سے منعقد کیئے جا رہے ہیں تاکہ سہو لتو ں سے محروم علاقو ں کی آبادی صحت کی مفت اوربروقت سہو لیات حاصل کر سکیں۔کیمپ میں مو جو د لو گو ں نے فرنٹیئر کو ر بلو چستان کی جانب سے انسا نیت کی خدمت کے جذبے کو سراہا اورطبی کیمپ میں فراہم کی جانیوالی سہو لیا ت کی تعریف کی ۔