
- Advertisement -
ایف سی 84 ونگ دکی کے ونگ کمانڈر کرنل شاہ نواز سلیم نے کول مائینز پراجیکٹ کے تحت 71 مستحق گھرانوں میں ماہانہ راشن تقسیم کیا.اسموقع پر ایف سی 84 ونگ دکی کے ہیڈ کوارٹر میں ایک تقریب منعقد ہوئی .تقریب میں کرنل شاہ نواز سلیم نے معزور یتیم اور مستحقین سے انکے مسائل بھی دریافت کئے ۔ اسموقع پر کرنل شاہ نواز سلیم نےاپنے خطاب میں کہا کہ ایف سی کول مائینز پراجیکٹ کے تحت مستحقین کو راشن کیساتھ ساتھ تعلیمی اور صحت کے سلسلے میں بھی ریلیف فراہم کر رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ایف سی بلوچستان سسنجاوی میں گرلز اسکول بنا رہی ہے .جسکی منظوری آئی جی ایف سی بلوچستان نے دے دی ہے.عنقریب اسکول کی تعمیر کا آغاز ہو جائیگا. انہوں نے کہا کہ خواتین میں تعلیم کی شرح انتہائی کم ہے .ہم سب کو چاہیئے کہ اپنے بچوں اور بہنوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرکے انہیں تعلیم کے ذریعے شعور دیں .تقریب میں موجود مستحقین نے ایف سی بلوچستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایف سی کے راشن کی بدولت انکے گھروں کے چولہے جلتے ہیں.اور انکے بچے ایف سی بلوچستان کو دعائیں دیتے ہیں۔