گنداخہ میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف واپڈا کا گرینڈ آپریشن

0

- Advertisement -

گنداخہ میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف واپڈا کا گرینڈ آپریشن، تفصیلات کے مطابق مانیٹرنگ آفیسر واپڈا سبی سرکل عبدالغفار عمرانی کی قیادت میں سب ڈویزن واپڈا اوستہ واپڈاکے ایل ایس آپریشن علی گوہر مگسی،اختیار مگسی،ایل ایس عبدالواحد جتوئی،ایل ایس عبدالستار عمرانی اور لائین مین فرسٹ عبدالحمید چانڈیو،غلام رسول بوہڑ،لیاقت پلال، صفدر دیناری،رمز حسین سمیت دیگر اسٹاف نے واپڈا نادہندگان کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا اور علی آباد فیڈر ۔ جبل پور فیڈر اور باغٹیل فیڈر سے متعدد ٹرانسفارمر اتار لیئے گئے اور 40 سے زائد دیہاتوں کی بجلی بھی منقطع کردی گئی اس موقع پر مانیٹرنگ آفیسر عبدالغفار عمرانی نے کہا کہ عوام کو چاہیئے کہ وہ اپنے بجلی کے بل باقائدگی سے ادا کریں ورنہ ان کے خلاف بھی جلد کاروائی عمل میں لائی جائے گی اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کئی بار واپڈا حکام نے بجلی کے نادہندگان سے بلوں کی ادائیگی کے بارے میں کئی بار درخواست کرتے رہیں ہیں مگر بجلی صارفین نے اس پر کسی بھی قسم کی کوئی توجہ دی اور نہ ہی بقایاجات جمع کروائے انہوں نے کہا کہ اس وقت واپڈا بڑے خسارے میں جارہا ہے ہماری پوری کوشش ہے کہ بجلی کے خسارے کو پورا کیا جائے اور عوام کو بلوں کی ادائیگی کے لئے آمادہ کیا جائے تاکہ صارفین کی مشکلات دور ہوں سکیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.