قلم وکتاب کے درست استعمال سے ہی ہمیں اپنے مسائل و مشکلات کو حل کرنا ہوگا،صوبائی مشیر تعلیم بلوچستان میر محمد خان لہڑی
- Advertisement -

بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما صوبائی مشےر تعلےم بلوچستان مےر محمد خان لہڑی نے کہا ہے کہ علم کا حصول آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہےں جدےد ٹےکنالوجی کے بغےر ترقی ممکن نہےں قلم وکتاب کے درست استعمال سے ہی ہمےں اپنے مسائل و مشکلات کو حل کرنا ہوگا نوجوان تعلےم کے حصول کو اپنا شعار بنائےں تعلےم ےافتہ قومےں ہمےشہ ترقی خوشحالی کی جانب گامزن ہوکر اپنے حقوق کے حصول مےں کامیا ب ہوتی ہے پرسکون ماحول مےںطلباءکے حقوق اور ان کو تعلےمی اداروں مےں تمام سہولیات کی فراہمی کےلئے صوبائی حکومت ہر ممکن قدم اٹھائے گی ان خےالات کا اظہارگورنمنٹ بوائز ماڈل ہائی اسکول کا دورہ کرنے کے موقع پر اساتذہ کرامw طلباءسے گفتگو کرتے ہوئے کےا اس موقع پر،ڈویژنل ڈائرےکٹر اےجوکےشن سبی مےر محمد رفےق ترےن ، ڈسٹرکٹ اےجوکےشن آفیسر سبی عبدالستار لانگوبھی ان کے ہمراہ تھے قبل ازےن گورنمنٹ بوائز ماڈل ہائی اسکول سبی آمد پر ان کا شاےاں شان انداز سے استقبال کےا گےا طلباءنے مہمانوں کو سلامی دےتے ہوئے بےنڈز کا مظاہرہ پےش کےا پرنسپل حافظ اسد الحق نے بھی اسکول کو درپےش مسائل ومشکلات کے ھوالے سے بتاےا۔مشےر تعلےم بلوچستان نے اسکول کے مختلف کمروں کا جائزہ لےا انہوں نے اسکول کے اساتذہ کرم و طلباءسے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاشرے کو سدھارنے کےلئے بلوچستان عوامی پارٹی نے ہمےشہ مثبت اقدامات کئے پارٹی کی بلارنگ ونسل تعلےم دوست جدوجہد کسی سے پوشیدہ نہےں انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے انسان کو اشرف المخلوقات بنا کر اس دنےا مےں بھےجا مگر اسے جسمانی طور پر کمزور اور مجبور ہستی بناےا ہے مگر اللہ تعالیٰ نے اسے حواس خمسہ کی صلاحےت اور عقل و دانش کی جےسی نعمت سے مالا مال فرماےا جس نے تمام جسمانی کمزورےوں کی تلافی کردی انسان نے اللہ تعالیٰ کی طرف سے عطا کی گئی ان نعمتوں کے ذرےعے علم سےکھااور اس علم کے ذرےعے کائنات کے ذرے سے لےکر پہاڑوں بپھرے ہوئے سمندروں محو پرواز پرندوں اور خون خوار درندوں پر اپنی حکومت قائم کرلی علم کی روشنی سے ہم دنےا کو فتح کرسکتے ہےںسبی خوبصورت اقوام کا گلدستہ ہےں جس مےں طرح طرح کے پھول اپنی خوشبو سے منور کررہے ہےں سبی سمےت بلوچستان کے سرکاری اسکولوں مےں تعلےم حاصل کرنے والے طلباءمےں ٹےلنٹ کی کمی نہےں سرکاری اسکولوں کے معےار تعلےم کو بلند کرنے کےلئے اساتذہ کرام اپنی صلاحیتوں کو استعمال کرتے ہوئے اسکول مےں زےر تعلےم طلباءکو بہتر علم کی فراہمی مےں رول پلے کرےں گے اور جدےد چےلنجز سے نمٹنے کےلئے نوجوان نسل کو تےار کرکے ملک وقوم کی خدمت مےں اپنا کردار ادا کرےں گے تاکہ اسکول سے تعلےم مکمل کرکے جانے والے طلباءملک وقوم کا نام روشن کرتے ہوئے اپنے علم سے ملک وقوم کی ترقی وخوشحالی مےں اپنا کردار ادا کرسکےں انہوں نے اسکول ہذا کے طلباءکو ہداےات دےتے ہوئے کہا کہ وہ تعلےم کو حاصل کرکے ملک وقوم کی درست سمت رہنمائی کرےں صوبائی حکومت اپنے وسائل مےں رہ کر اسکولوں کو درپےش مسائل حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کررہی ہے۔