آج دنیا پر مغرب کی حکمرانی کا راز علم و تحقیق کے میدان میں سبقت لیجانا ہے، رکن بلوچستان اسمبلی میر یونس عزیز زہری

0

- Advertisement -

جمعیت علماءاسلام کے مرکزی جنرل کونسل کے ممبر رکن بلوچستان اسمبلی میر یونس عزیز زہری ، گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج خضدار کے پرنسپل پروفیسر عبد الحمید لہڑی ، ریڈویو پاکستان خضدارکے اسٹیشن سلطان احمد شاہوانی ، سابق پرنسپل ڈگری کالج خضدار پروفیسر عبد الواحد مینگل پروفیسر محمد امین منصورنے کہا ہے جدید علوم ہی سے دنیا کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے علم دنیا کا جدید ترین ہتیار ہے آج دنیا پر مغرب کی حکمرانی کا راز علم و تحقیق کے میدان میں سبقت لیجانا ہے پاکستان اس میدان میں بہت پیچھے ہے یہی وجہ ہے کہ ہمیں 21ویں صدی میں بھی معیشت و دیگر میدانوں میں بہت سے مشکلات کا سامنا ہے ہمیں اپنی قوم و ملک کو نئی دنیا کے صف میں لانا تو ہمیں تعلیمی اداروں پر توجہ مبذول کرنا ہوگا ڈگری کالج خضدار بلوچستان کے تعلیمی میدان میں ایک بڑا نام ہے اس ادارے نے سیاست تجارت بیورکریسی انجینئر ز اور سائنس کے میدانوں میں بڑے سپوت فراہم کیا ہے یہی وجہ ہے کے اس ادارے کو بلوچستان کا علی گھڑ یو نیورسٹی کہا جاتا ہے ارباب اختیار کے عدم تو جہی کی وجہ سے اس ادارے میں تعلیمی سہولتوں کا فقدان ہے درجنوں اساتذہ کے اسامیاں خالی ہیں لیبارٹریوں میں جدید مشینریز کی قلت ہے اساتذہ کے رہائشی مکانات کلاسز رومز اور طلبہ کے ہا سٹلو ں کی قلت ہے اس طرح کے بنیادی سہولتوں کے کمی کی وجہ سے یہ ادارہ اپنی خدمات مکمل طور پر قوم و ملک کے لئے بہتر انداز میں بروئے کار نہیں لا سکا ہے ہمیں اس ادارے کی افادیت کو سو فیصد کرنے کے لئے اس کی ضرویات کی کفایت کرنا ہوگا ان خیالات کا اظہارانہوں نے بوائز گو رنمنٹ بوائز ڈگری کالج خضدار کے تقریبات گولڈن ویک سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریبات ڈگری کالج خضدار کے آڈو ٹوریم میں انتہائی شان و شوکت کے ساتھ منعقد کئے گئے تقریبات کا آغاز تلاوت کلام پاک حمد و نعت سے کی گئی گو لڈن ویک کے تقریبات میں مختلف کالجز و اسکولوں کے طلبہ طالبات اور تعلیمی ماہرین نے شرکت کی اس موقع پر مختلف موضوعات پر ہو نہار طلبہ نے تقریریں کی اور ٹیبلو پیش کرکے ثقافتی شوپیش کیا خاص طور استاذ کی اہیمت کے حوالے سے ایک ٹیبلو میں بہترین عکاسی کی گئی میر یو نس عزیز زہری نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ تعلیمی ادروں کی ضروریات کو پورا کریں اس حوالے ہم سے جو کچھ کیا جا سکا ہے ضرور کریں گے ڈگری کالج خضدار کی جو اہمیت ہے اس کی اس اہمیت اس ادارے کو ضرور دیں گے تاکہ یہ ادارہ اپنی خدمات کو ادارہ کے لئے انجام دیتے رہے اس موقع پر میر یونس عزیز زہری نے کہا وہ عنقریب اس ادارہ کے لئے حکومت بلوچستان سے ملکر ایک بہترین پیکج منظور کر ایا جائے جس میں ادارہ کے تمام ضروریات کو مد نظر رکھا جائیگا اس بارے میں ادارہ کے منتظمین اور ذمہ دار حضرات کے ساتھ ہر موقع پر رابطہ اور مشاورت کی جائیگی رکن صوبائی اسمبلی میر یونس عزیز زہری نے ڈگری کالج خضدار کے طلبہ مطالعاتی دورہ کے لئے ایک لاکھ روپیہ دینے کا اعلان کیا اور طلبہ کے لئے کلاس روم بنانے کا اعلان کیا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.