- Advertisement -
جمعیت علماءاسلام بلوچستان کے امیر شیخ الحدیث سینیٹرمولانا فیض محمد نے کہا ہے کہ بلوچستان کے پانی کے حصہ نہ دینا نا انصافیوں کا تسلسل ہے بلوچستان کے لئے نہری پانی کا پانچ فیصد متعین ہے لیکن اس قلیل حصہ کو بھی مختلف بہانوں اور حیلوں کے ساتھ بند کردیا جاتا ہے اور دوسرے صوبوں کو دی جاتی ہے اس طرح کے نا انصافی سے بلوچستان کے زمینداروں کے کروڑوں روپیہ کے گندم و دیگر کھڑی فصلیں تلف ہونے کو ہیں اس سلسلے میں فوری ضروری اقدام کرنے کی ضرورت ہے وزارت پانی و بجلی کو اس بارے میں فوری اقدام کرنا ہوگا وزارت ایری گیشن بلوچستان اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرکے بلوچستان کا مقدم لڑیں تاکہ ہمارے زمینداروں کو ان کے پانی کا حصہ ملجائے اور ان کی فصلیں تباہی سے بچیں ان خیالا ت کا اظہار جمعیت علماءاسلام بلوچستان کے امیر شیخ الحدیث سنیٹر مولانا فیض محمد جعفر آباد نصیر آباد کے مقامی زمینداروں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا وفد نے مولانا فیض محمد کوبتایا کہ اس وقت جعفر آبا اور نصیر آباد کے زمیندار انتہائی مشکل میں ہیں کیونکہ ان کے علاقوں میں گندم کی فصلیں بن میں ہیں اور پورے علاقہ میں ہزاروں ایکڑ اراضی پر یہ فصلیں کا شت کی گئی ہیں اور ہر سال کی طرح بلوچستان کے ان علاقوں کا پانی روکا جاتا ہے کیونکہ جب بھی ہمارے فصلوں کے پکنے یا بن لینے کا وقت ہوتا ہے تو من گھڑت پانی کا بحران پیدا کیا جاتا ہے زمیداروں نے کہا کہ بلوچستان کے حصے میں پانی کا انتہائی قلیل مقدار یعنی پانچ فیصد ہے اور اس پانی کے حصے کے مطابق ہم کاشت کرتے ہیں لیکن یہ پانی بھی مختلف بہانوں سے بند کردیا جاتا ہے مولانا فیض محمد نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ جمعیت علماءاسلام جعفر آباد اور نصیر کے زمینداروں کے اس بنیادی اور حساس مسئلہ پر ان کی مکمل حمایت کرتی ہے اور ابھی بھی بلوچستان کی پارلیمانی جما عت اور مرکزمیں قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کے ممبران اس مسئلہ پر اپنے لائحہ عمل کو ترتیب دیکر یہاں کے مقامی زمینداروں کی آواز کو متعلق حکام تک پہنچائیں گے انہوں نے اپنے بیان میں وزیر اعلی بلوچستان وزارت اری گیشن سے کہا کہ وہ اس مسئلہ میں اپنے ذمہ داریوں کو نبھائیں اور زمینداروں کے حقوق کے حوالے سے فوری اقدمات کریں مولانا فیض محمد نے جمعیت علماءاسلام نے بلوچستان کے لوگوں اور سر زمین کے لئے ہمیشہ جدو جہد کیا ہے اور اس حوالے ہماری جدو جہد آئندہ بھی رہیگا اور ہم اس سر زمین کے فر زند ہیں اس سرزمین اور یہاں کے لوگوں سے ہر گز نا انصافی ہونے نہیں دیں گے ۔