عوام کو صحت کی سہولیات فراہم کرنا ترجیحات میں شامل ہے ، نوابزادہ شاہ زین بگٹی

0

- Advertisement -


جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ و قومی اسمبلی مےں پارلیمانی لےڈر نوابزادہ شاہ زےن بگٹی نے کہا ہے کہ بھاگ کی عوام کو درپےش مسائل کے خاتمہ کےلئے تمام وسائل کا استعمال کروں گا تعلےم صحت اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی کےلئے جنگی بنےادوں پر کام کرےں گے بھاگ مےں سول ہسپتال آسےب زدہ تعلےمی اداروں بھوت بنگلے کا منظر پےش کررہے ہےں عوام کو صحت کی سہولت فراہم کرنے والے بھاگ ہسپتال مےں ڈاکٹرز و ادویات کی کمی کو دور کرنے کے ساتھ ساتھ تعلےمی اداروں کو مکمل فعال کےا جائے گا ن خےالات کااظہار انہوں نے سول ہسپتال بھاگ ،گورنمنٹ ہائی اسکول بھاگ اور بھاگ پوےس تھانے کے اچانک دورے کے موقع پر قبائلی عمائدےن سے بات چےت کرتے ہوئے کےا ا س موقع پر ان کے ہمراہ جمہوری وطن پارٹی کے صوبائی صدر ندےم کاکڑ، صوبائی جنرل سےکرٹری مےر شمس کرد، مرکزی نائب صدر سعےد صالح آغا ،وڈےرہ محمد شرےف بگٹی ، وڈےرہ غلام حسےن بگٹی ، وڈےرہ مےوہ خان بگٹی، صوبائی آفس سےکرٹری حےد ر بگٹی، پی اےس مےر درمحمد بگٹی،ڈاکٹرکےلاش کمار کے علاوہ بھاگ کے قبائلی عماےدئن کی بڑی تعداد بھی موجود تھے نوابزادہ شاہ زےن بگٹی نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مےں اےک سوچ لےکر ہسپتال مےں داخل ہوا تھا لےکن مےں نے سول ہسپتال بھاگ کو اس طرز پر نہےں دےکھا ےہ تو اےک عقوبت خانہ اور آسےب زدہ بلڈنگ نظر آرہی ہے کتنے افسوس کی بات ہے کہ ہسپتال مےں ڈاکٹروں کی تعداد نہ ہونے کے برابر ہے کتے اور سانپ کی وےکسےن دستےاب نہ ہونے کا سن کر دلی افسوس ہوا ہے جبکہ اےمر جنسی وارڈ مرےضوں کے وارڈ اور روشن دانوں کی صورتحال دےکھکر اےسا لگتا ہے کہ مرےض ےہاں شفاءےاب ہونے نہےں بلکہ سزا کاٹنے کےلئے داخل ہوتا ہے انہون نے مےڈےا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آج مجھے ہسپتال دےکھ کر جو افسوس ہواہے وہ مےں لفظوں مےں بےان نہےں کرسکتا اس سلسلے مےں وزےرصحت اور سےکرےٹری صحت کی توجہ ضرور دلاﺅں گا کےونکہ جب عام شہری کو صحت کی بنےادی سہولتےں مےسر ہونگی تو وہ اےک خوشحال زندگی بسر کرے گا لےکن مےرے حلقہ انتخاب کے لوگوں کو صحت کے نام پرلوگوںکو مزےدبےمار کےا جارہا ہے جو کہ افسوسناک بات ہے انہوں نے کہا کہ سول ہسپتال مےں ڈاکٹروں کی کمی اور ادوےات کا مسلہ ترجےحی بنےادوں پر حل کرونگا جبکہ وارڈز کی مرمت اور وائٹ واش کےلئے بھی ہنگامی بنےادوں پر کوشش کرےں گے تاکہ ہسپتال کی حالت زار بہتر ہو جب ےہ عقوبت خانہ اےک اچھے اور صاف ستھری بلڈنگ کا روپ دھارے تو نظر آئے گا کہ واقعی ہسپتال کی بلڈنگ ہے انہوں نے کہا کہ لگتا ہے کہ وارڈ بوائے اور سوئےپر کام نہےں کرتے ےا ان سے کام نہےں لےا جاتا اس سلسلے مےں کمشنر اور ڈپٹی کمشنر سے بھی بات چےت کرونگا انہوں نے گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول بھاگ کا بھی دورہ کےا جہاں پر سہولیات کے فقدان پر افسوس اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھاگ سمےت حلقہ انتخاب مےں تعلےم صحت پینے کے صاف پانی کی فراہمی کےلئے جنگی بنےادوں پر کام کرنا ہوگا اس کےلئے ہر فورم پرجدوجہد کروں گا اب کسی صورت بھاگ کی عوام کو بے ےارومددگا ر نہےں چھوڑوں گا بعدازان انہوں نے بھاگ کے پوےس تھانے کا بھی دورہ کےا اور اہلکاروں وآفیسران سے ان کے مسائل مشکلات کے بارے مےں بھی تفصےلی معلومات بھی لی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.