- Advertisement -
ڈپٹی کمشنر منور حسین کی خصوصی ہدایت پراسسٹنٹ کمشنر عبداللہ کھوسہ کا تجاوزات کے خلاف کریک ڈاون شہر میں تجاوزات اور قبضہ مافیا کے خلاف کریک ڈاون جاری رہے گا اسٹنٹ کمشنر کوہلو تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر منورحسین کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر عبداللہ کھوسہ کاتحصیلدار عبدالصمد مری تحصیلدار گرسنی علی مرتضی مری سب انسکپٹر پولیس حق نواز حسنی پٹواری جلال احمد مری سمیت لیویز کمانڈو اور پولیس نفری کے ہمراہ شہر میں تجاوزات کے خلاف کریک ڈاون اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر عبداللہ کھوسہ نے شہر میں ناجائز تجاوزات چیک کئے ریڑی ہٹادئیے گئے اور ٹرانسورٹ ہضرات کو سختی سے تمبی کی اپنے گاڑیاں مخصوس جگہوں پر منتقل کریں بصورت دیگر یک طرفہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی انہوں نے دکانداروں اور ریڑی بان کو بھی سختی سے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا دکانوں کے سامنے اسٹال فوری ہٹالیں اور ریڑی بان بازار میں ریڑی نہ کھڑا کریں بصورت دیگر کاروائی عمل میں لائی جائے اس موقع پر مختلف بیکریوں کے چیزوں کا معائینہ کیا المیادی چیزیں چیک کئے اور بیکری والوں کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ صفائی کا خاص خیال رکھیں اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلع کوہلو کو تجاوزات اور قبضہ مافیا سے صاف کیا جائے گا شہر میں کسی بھی جگہ تجاوزات قبول نہیں انہوں نے کہا کہ عوام کو تجاوزات کی وجہ سخت مشکلات کا سامنا ہے ہر ایک فرد تین دن کے اندر تجاوزات ہٹائے اگر تجاوزات نہیں ہٹایا گیا تو ان کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائےگی_انہوں نے کہ آج کے دن دوکانداروں سمیت ہرایک کو آگائی دی جاری ہے کہ تجاوزات کا خیال رکھیں اور تجاوزات ختم کریں۔