ضلع خضدار کے عوام سے ہمیں محبت اور لگاﺅ ہے،آغا شکیل احمددرانی

0

- Advertisement -

نے کہاہے کہ ضلع خضدار کے عوام سے ہمیں محبت اور لگاﺅ ہے ،ہم نے کبھی بھی اپنے آپ کو عوام سے دور نہیں رکھا ماضی میں عوام کی صحیح معنوں میں خدمت کی ہے اور آئندہ بھی یہ خدمت انشاءاللہ جاری رہے گی۔ ہم اللہ تعالیٰ کا بصد شکر بجا لاتے ہیں کہ وہ عوام کی خدمت ہم سے لے رہاہے اور یہ ہمارے لیئے کسی بھی سعادت مندی سے کم نہیں ہے۔ دستیاب وسائل کے اندر رہتے ہوئے ہم لوگوں کے مسائل حل کرتے ان کی خدمت سرانجام دیتے ہیں ان خیالات کااظہار انہوںنے میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ ڈسٹرکٹ چیئرمین خضدار آغا شکیل احمددرانی کا کہنا تھا کہ خضدار ہسپتال میں کرڑوں روپے کی لاگت سے وارڈز پر تعمیراتی کام جاری ہے ، خضدار میں اسپورٹس کمپلیکس بھی بن رہاہے ، پانی صحت ، تعلیم و دیگر شعبوں پر ہم سے جو ہوسکا ہم نے خدمت سرانجام دیئے ، اور یہ بات بھی پوشیدہ نہ رہے کہ خضدار کے عوام نے ہمیں بھی بھر پورانداز میں پذیرائی دی ،تمام تر مشکلات ، سیاسی جماعتوں کے اتحاد کے باوجود کثیر تعداد میں عوام کا ہم پر اعتماد کا اظہار ہمارے حوصلے مذید بڑھانے کے لئے معاون ثابت ہوا۔ سیاسی میدان میں پہلے بھی ہم چٹان کی طرح قائم رہے اور آئندہ بھی میدان کسی کے لئے خالی نہیں چھوڑیں گے ۔ اپنے عوام اور اپنی ہی بہی خواہوں کے درمیان رہ کر سیاسی مقابلہ جاری رکھیں گے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.