آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی خضدار نے 20دسمبر تک امن و مان کے مخدوش صورت حال پر احتجاج مﺅ خر کردیا

0

- Advertisement -

جمعیت علماءاسلام کے مرکزی رہنما رکن صوبائی اسمبلی میر یونس عزیز کی مداخلت انتظامیہ کی یقین دہانی کے بعد آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی خضدار نے 20دسمبر تک امن و مان کے مخدوش صورت حال پر احتجاج مﺅ خر کردیا انتظامیہ کی جانب سے مل میٹھ کر امن کے بارے میں لائحہ ترتیب دینے کی یقین دہانی خضدار شہر ہم سب کا اس کا ہے امن و امان ہم سب کی ضرورت بھی ہے منشیات کی لعنت سے شہر کو پاک کیا جائیگا اور منشیات فروشوں کے خلاف مر بوط کاروائی کی جائیگا ڈپٹی کمشنر خضدار ( ر) میجر محمد الیاس کبزئی ڈسٹر کٹ پولیس آفیسر خضدار جاوید احمد غریشن کی یقین دہانی کہ وہ اپنے سابقہ کمزوریوں کا تدارک کریں گے ان خیالا ت کا اظہار رکن صوبائی اسمبلی میر یو نس عزیز زہری آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی کے چیئر مین مولانا عنایت اللہ رودینی نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی کے وائس چیئر مین نور الدین چھٹہ جنرل سیکرٹری عبید اللہ گنگو ، رابطہ سیکرٹری سجاد زیب ، فنانس سیکرٹری حاجی محمد اقبال لانگو ، انجمن تاجران ضلع خضدار کے صدر حافظ حمید اللہ مینگل آغا سمیع اللہ شاہ ، بلوچستان نیشنل پارٹی ضلع خضدار کے سینئر نائب صدر حیدر زمان بلوچ ۔ جنرل سیکرٹری عبد النبی بلوچ، پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما وڈیرہ ارباب علی زہری ، مزدور رہنما صابر حسین قلندرانی ، عبد اللہ ساسولی ، جے یو آئی نظریاتی کے امیر مولانا عبد الغفور کرخی ، نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی کے صدر شیر احمد ، جماعت اسلامی ضلع خضدار کے صدر مولانا امان اللہ ، ٹر انسپورٹ رہنما سیکرٹری عنایت اللہ ،پی پی پی کے رہنما غلام سرور ودیگر مو جود تھے میر یونس عزیز زہری نے کہا کہ میں عوام کا نمائندہ ہوں مجھے عوام نے منتخب کیا ہے اور میں خود آ پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی کا حصہ ہوں مجھے جب اس بات کا علم ہوا کہ خضدار میں امن و مان کے خدشات کے حوالے سے آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی نے احتجاج کا اعلان کیا ہے جس کے پہلے مر حلہ میں جمعرات 13 دسمبر کو احتجاجی جلسہ کے انعقاد کا اعلان کیا جانا تھا میںخود آل پارٹیز کے دوستوں کے ساتھ رابطہ کیا ان سے الگ میٹنگ کی اور ان کے خدشات کسی حدتک درست تھے اور میں نے آل پارٹیز سے مشاورت کے بعدوسرے مرحلہ میں د ڈپٹی کمشنر خضدار اور ڈی پی او خضدار کے ساتھ آپارٹیز کے رہنماﺅ ں کا مشترکہ میٹنگ رکھا جہاں خضدار میں امن و امان کی صورت حال اور منشیات کے تیزی سے پھیلنے کے حوالے سے تفصیلی بات چیت ہوئی اور انتظامیہ کے ذمہ داروں نے بھی اپنے بعض کمزوریوں کا اعتراف کیا اور آئندہ تمام مسائل پر ہر مہنیہ میں مل کر بیٹھنے کا فیصلہ کیا گیا اور اس کے بعد میری درخواست پر آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی خضدار نے اپنا احتجاج مﺅ خر کردیا میں ان کا شکر گذار ہو ں اور اگر امن و امان کی صوت حال میں بہتری نہیں آیا تو میں بحیثیت عوامی نمائندہ آل پارٹیز شہر ایکشن کمیٹی کے ساتھ مل کر احتجاج کرونگا اس موقع آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی کے چیئر مین مولانا عنایت اللہ رودینی اور دیگر ممبران نے رکن صوبائی اسمبلی میر یو نس عزیز کا شکریہ ادا کیا کہ وہ ہمارے اس احتجاج پر انتہائی ذمہ داری کا ثبوت دیا اور اس مسئلہ کو حل کرنے کی کوشش کی ا ور ہم ان کی اور انتظامیہ کی یقین دہانی پر اپنا احتجاج مﺅ خر کرتے ہیں اور اگر انتظامیہ پولیس نے اپنے ذمہ داریوں نہیں نبھا یا تو ہمارے لئے احتجاج کا راستہ کھلا رہیگا اور ڈپٹی کمشنر خضدار اور ڈی پی او خضدار کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے انتہائی فراخ دلی کے ساتھ ہماری موقف کو سنا اور اس کے اکثر مندرجات سے اتفاق بھی کیا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.