مطالبات منوانے کیلئے مشترکہ جدوجہد ناگزیر ہوچکی ہے ، مزدور رہنماءخان زمان ، عابد بٹ

0

- Advertisement -

بلوچستان پبلک ہیلتھ انجینئرنگ لیبر یونین کی منتخب کابینہ کی پر وقار حلف برداری تقریب چیف انجینئر آفس پی ایچ ای میں منعقد ہوئی اس موقع پر عظیم الشان جلسے کا انعقاد کیا گیا جس میں پی ایچ ای کے مزدوروں ملازمین زونل عہدیداروں محکمہ پی ایچ ای کے افسران اور بلوچستان لیبر فیڈریشن کے رہنماﺅں نے شرکت کی تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا جس کی سعادت عابد بٹ نے حاصل کی یونین کی مرکزی کابینہ کے صدر نور الدین بگٹی جنرل سیکرٹری سلطان مزدور یار اور دیگر عہدیداروں سے بلوچستان لیبر کے صدر بشیر احمد نے حلف لیا جب کہ مجلس عاملہ کے ممبران سے بلوچستان لیبر فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل قاسم خان سے حلف لیا اس موقع پروقار جلسہ سے بشیر احمد خان زمان قاسم خان معروف آزاد نور الدین بگٹی سلطان مزدور یار حاجی عزیز اللہ عابد بٹ سیف اللہ محمد عمر جتک دین محمد سرکل چیئرمین محمد بخش اور دیگر نے نو منتخب عہدیداروں کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ پی ایچ ای کے مزدوروں نے ایک طویل جمود کو توڑتے ہوئے اپنے بہتر مستقبل کے لئے درست قیادت کو مسائل کے حل کی ذمہ داری سونپی ہے رہنماﺅں نے کہا کہ مزدور حقوق کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا کسی کو مزدور مفاد پر سودے بازی کی اجازت نہیں دیں گے جلسہ میں نصیر آباد جعفر آباد ڈویژن کے عہدیداروں لورالائی ڈویژن سبی مستونگ اوستہ محمد صحبت پور قلعہ سیف اللہ کے عہدیداروں اور مزدوروں نے شرکت کی رہنماﺅں نے کہا کہ جائز مطالبات کے حل لواحقین کی بھرتی چار کول الاﺅنس اور دیگر جائز مطالبات کے حوالے سے آئین کے تحت جدوجہد جاری رکھیں گے پی ایچ ای کے مدور اور ملازمین اپنی نمائندہ یونین بلوچستان پی ایچ ای لیبر یونین کے پلیٹ فارم پر متحد ہو جائیں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.