کالا سونااگلنے والی سرزمین مچھ کے مالک صحت کی سہولیات سے محروم ہیں

0

- Advertisement -

رپورٹ:۔ ظفر کرد
کالا سونااگلنے والی سرزمین مچھ کے مالک صحت کی سہولیات سے محروم ہیں،سول ہسپتال مچھ میں کل 4ایمبولینس ہے ان میںسے 1صحیح حالت میں ہے جبکہ3 جوکہ مرمت نہ ہونے کی وجہ سے ناکارہ ہوگئے ہیں جبکہ کوئٹہ سبی ہائی وے اور کوئلہ کانوں پر حادثات روز کا معمول بن گئے ہیں اکثر اوقات حادثات میں زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد نہ ملنے کی وجہ سے زخمی جان کی بازی ہار جاتے ہیں جبکہ زخمیوں کو فوری طبی امداد کیلئے کوئٹہ منتقل کیا جاتا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق مچھ شہر جوکہ کہی دہائیوں سے کوئلہ کی صنعت کی وجہ سے مشہور ہے لیکن عدم توجہی کی وجہ سے کالاسونا اگلنے والی سرزمین کے مالک اس جدید دور میں بھی زندگی کی بنیادی سہولیات سے محروم ہے سول ہسپتال مچھ کی حالت زار کی وجہ سے اکثر مریضوں کو کوئٹہ منتقل کیا جاتا ہے جبکہ کوئٹہ سبی ہائی وے اور کوئلہ کانوں میں رونماءہونے والے حادثات کی زخمیوں کو کوئٹہ منتقل کردیا جاتا ہے اکثر زخمیوں کو فوری طبی امداد نہ ملنے کی وجہ سے زخمی راستے میںجاں بحق ہوجاتے ہیں ۔ ہسپتال میں 4ایمبولینس ہے4میں سے 3 جوکہ مرمت نہ ہونے کی وجہ سے ناکارہ ہوگئے ہیں علاقہ مکین موسمی بیماریوںکے علاج کے لیے بھی مریضوں کو سبی یا کوئٹہ لے جانا پڑتاہے ۔ بلوچستان میڈیا سے علاقہ مکینوں کا بات چیت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ زندگی کی بنیادی سہولیات فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے لیکن مچھ کے مکینوں کو صحت سمیت دیگر سہولیات فراہم نہیں کیا جارہا ہے انہوںنے صوبائی وزیرصحت سے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت سول ہسپتال مچھ کو فعال کریں تاکہ شہریوں کے قیمتی وقت ضیائع ہونے سے بچ سکیں اور ان کو صحت کی سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم کی جائے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.