
- Advertisement -
دنیا بھر کی طرح آج پاکستان سمیت بلوچستان بھر میں پہاڑوں کا عالمی دن منایا جارہاہے ہر ملک میں پہاڑ ،دریا ، تفریح اور سیاحت کے حوالے انتہائی اہمیت کے حامل ہوتے ہے۔ پہاڑوں کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لئے آج دنیا بھر میں پہاڑوں کا عالمی دن منایا جارہا ہے۔پہاڑوں کا عالمی دن منانے کا مقصد ماحولیاتی تحفظ اورعوام میں شعور بیدار کرنا ہے۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 2002 میں اس دن کو منانے کا فیصلہ کیا، تاکہ پہاڑیوں کی حالت بہتر بنانے اور قدرتی ماحول کو برقرار رکھنے کے لئے خصوصی اقدامات پر زوردیا جاسکے۔وادی کوئٹہ کو چاروں اطراف سے پہاڑوں نے گھیر لیا ہے لیکن کئی عرصہ سے حکومتی عدم توجہی اور کریش مالکان اس قدرتی خزانہ کو کاٹ کر کچھ پیسوں کے غرض بیچ رہے ہیں حکومت کو چاہئے اس قدرتی خزانہ کو بیچنے سے بچائے تاکہ وادی کوئٹہ کی خوبصورتی برقرار رہ سکے ۔