شیخ زید ہسپتال میں مریضوں کو 24گھنٹے ایمرجنسی سروس فراہم کی جارہی ہے، ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر فرید سمالانی
- Advertisement -
شیخ خلیفہ بن زید النہیان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر فرید سمالانی نے کہا ہے کہ میرے ہسپتال میں تعیناتی کے ایک ماہ کے دوران ہسپتال کے تمام شعبے فعال ہوگئے ہیں بلکہ یہاں علاج و معالجہ کیلئے آنے والے مریضوں کی تعداد میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہسپتال میں مریضوں کو 24گھنٹے ایمرجنسی سروس فراہم کی جارہی ہے شعبہ حادثات گائنی لیبرروم ڈائیلائیسز سمیت دیگر شعبوں میں 24گھنٹے مریضوں کا معائنہ اور انہیں طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ ہسپتال میں کوئٹہ کے علاوہ مستونگ دشت قلات نوشکی مچھ سبی نانک پنجپائی درینگڑھ سمیت دیگر علاقوں سے مریضوں کی بڑی تعداد یہاں آتے ہے انہوںنے کہاہے کہ نومبرسے اب تک ہسپتال کی او پی ڈی میں 16360مریضوں کا معائنہ کیا گیا ہے 345مریضوں کو ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے ہسپتال میں کل کئے گئے آپریشنز کی تعداد 145ہے جن میں 100بڑے 45چھوٹے اور 23لیپروسکوپی کے آپریشن شامل ہے اس موقع پر ایپکا شیخ زید یونٹ کے صدر پرویز اقبال بنگلزئی کا کہنا ہے کہ جب سے ڈاکٹر فرید سمالانی ہسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر تعینات ہوئے ہیں ہسپتال کے درینہ مسائل حل ہوگئے ہیں اور دن بہ دن مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جارہا ہے اور مریضوں کو ہسپتال میں سہولیات فراہم کرنے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں اور 24گھنٹے ہسپتال کے تمام شعبہ جات فعال ہیں ۔