سی پیک کے تحت گوادر سے شروع ہونے والی خوشحالی سے بلوچستان کے حالات مثبت سمت کی طرف جائیں گے،صادق سنجرانی

0

- Advertisement -

قائم مقام صدرمملکت محمد صادق سنجرانی نے کہاہے کہ سی پیک کے تحت گوادر سے شروع ہونے والی خوشحالی سے بلوچستان کے حالات مثبت سمت کی طرف جائیں گے اور بہتر مستقبل کے لیے اس موقع سے بھر پور فائدہ اٹھانا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو ایوان صدر میں لورالائی سے دورہ پر آئے اساتذہ اور طلبا سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ قائمقام صدر محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ طلبا ہماری قوم کا مستقبل ہیں اور یہ ایک حقیقت ہے کہ آج کے یہ طلبا کل انہی راہداریوں میں پاکستان کے لیڈر کے طورپر نظر آئیں گے۔ صادق سنجرانی نے اساتذہ و طلبا سے خطاب میں کہا کہ محنت اور لگن کے بغیر ہم توقعات پر پورا نہیں اتر سکتے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ چیلنجز پر پورا اترنے کے لیے بھرپور محنت سے کام کریں اور بلوچستان کی ترقی اور خوشحا لی میں اپنا کردار اداکریں۔ قائمقام صدر نے لورالائی ،بلوچستان کے اساتذہ اور طلبا سے کہا کہ میرے لیے یہ موقع اس لحاظ سے بھی ایک خاص اہمیت کا حامل ہے کہ آپ اس صوبہ سے تشریف لائے ہیں جس سے میرا بھی تعلق ہے۔انہوں نے اساتذہ اور طلبا کو یقین دلایا کہ وہ بحیثیت چیئرمین سینیٹ اپنی مخلصانہ جدوجہد جاری رکھیں گے جس سے صوبہ بلوچستان کی نوجوان نسل کیلئے تعلیم کے میدان میں زیادہ سے زیادہ مواقع پیدا کئے جا سکیں اور انہیں ترقی کے عمل کو آگے بڑھانے میں اپنا کردار ادا کرنے کے مواقع فراہم کئے جا سکیں ۔ قائمقام صدر نے لورا لائی کے اساتذہ اور طلبا کاایوان صدر آمد پر شکریہ بھی ادا کیا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.