- Advertisement -
صوبائی دار الحکومت کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاوقوں میں حادثات و اقعات میں 2بچے سمیت3افراد جاں بحق جبکہ 5افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے سریاب مل کے قریب اکبر ایکسپریس کی ٹکر سے دس سالہ بچہ جاں بحق ہو گیا لاش کو سول ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ضروری کا رروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کر دیا۔واشک کے علاقے کلی جنگیزی میں تیز رفتار وین میں نو سالہ بچے کو کچل ڈالا نو سالہ بچہ سڑک سے اپنے مال مویشی پارکر تے ہوئے تیز رفتار مسافر وین کے نیچے آگئے لیویز نے حکام نے بروقت کا رروائی کر تے ہوئے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا ۔ مچھ کے مقامی کوئلہ کان میں دوران کام مٹی کا تودہ گرنے سے ایک کانکن محمد سلیم شدید زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر کوئٹہ منتقل کر دیا گیا مزید کا ررائی کی جا رہی ہے ۔نوزئی سے کوئٹہ کے لے فاتحہ جانیوالی گاڑی تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص عالم خان جاں بحق ہو گئے جبکہ تین افراد زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر کوئٹہ منتقل کر دیا گیا مزید کا رروائی کی جا رہی ہے ۔کوئٹہ کے علاقے کلی کمالو میں ڈاکوﺅں کی فائرنگ سے موٹرسائیکل سوار زین اللہ شدید زخمی ہو گئے ملزمان موٹرسائیکل چھوڑ کر فرار ہو گئے ۔