وزیر اعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر کوئٹہ شہر میں پہلے سولر پورٹیبل ٹریفک سگنل کی تنصیب آزمائشی بنیادوں پر کردی گئی

0

- Advertisement -

وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی خصوصی ہدایت پر کوئٹہ شہر میں اپنی نوعیت کے پہلے سولر پورٹیبل ٹریفک سگنل کی تنصیب آزمائشی بنیادوں پر کردی گئی ہے۔اپنی نوعیت کا پہلا یہ سولر ٹریفک سگنل شہر بھر کے سروے اور سٹڈی کے بعد ابتدائی طور پرجعفر خان جمالی چوک نزد پوسٹل کالونی گرلز سکول پر نصب کیاگیا ہے۔اس حوالے سے کمشنر کوئٹہ ڈویژن اور ایس ایس پی ٹریفک کوئٹہ نے وزیر اعلیٰ بلوچستان کی خصوصی ہدایت پر فوری طور پر عمل کرتے ہوئے ٹریفک سگنلز کی آزمائشی تنصیب کو ممکن بنایا جسکی کامیابی کے بعد اس طرح کے سگنلز شہر بھر میں نصب کئے جائےں گے۔تاکہ شہر پر بڑ ھتا ہوٹریفک کا دباو کنٹرول میں رہے اور ٹریفک کے بہاو میں کسی قسم کا تعطل پیدا نہ ہو واضح رہے کہ کوئٹہ شہر میں ٹریفک سگنلز نہ ہونے کی وجہ سے جہاں ٹریفک کے مسائل پیدا ہورہے ہیں۔وہاں اسکولوں اور دفتری اوقات میں ٹریفک کنٹرول کرنے میں کافی مشکلات بھی حائل رہتی ہیں۔ان مسائل سے نمٹنے کےلئے پورٹیبل ٹریفک سگنل کی تنصیب آزمائشی بنیادوں پر کر دی گئی ہے جو با آسانی ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کئے جاسکتے ہیں۔جبکہ شمسی شعا عوں سے چلنے کے باعث ان میں مسلسل کام کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔اس موقع پر ایس ایس پی ٹریفک نزیر احمد کرد نے بتایا کہ اس پروجیکٹ کی کامیابی کے بعد یہ ٹریفک سگنل شہر بھر نصب کئے جائیں گے۔جو یقینا ٹریفک کے مسائل کے حل میں معاون ہوں گے۔عوام کی جانب سے بھی اس آزمائشی پروجیکٹ کوخصو صی طور پر سرا ہا گیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.