سبز باغ دکھا کر عوام کو بیوقوف بنانے کا دور گزر چکاہے

0

- Advertisement -

بولان،ڈھاڈر رند قومی اتحاد کے مرکزی چئیرمین سابق چئیرمین ضلع کونسل کچھی میر سردار خان رند نے ڈھاڈر میں مختلف قبائلی عمائدین اور زعماء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی حقوق کی جدوجہد کیلئے ہر فورم پر آواز بلند کرینگے کچھی کے عوام کے ساتھ جینا مرنا ہے انکی تعمیر ترقی خوشحالی کیلئے رند پینل بھرپور اور ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھا کر عوام کو مایوس نہیں کریگی اس موقع پر میر حاجی ریاض رند،عبدالفتاح بنگلزئی،محمد عارف بنگلزئی،کونسلر حاجی خان جتوئی،بابل براہمانی،عبدالحئی گولہ،سید نواب شاہ،خلیل احمد رند اور دیگر موجودتھے میر سردار خان رند نے کہا کہ رند پینل عوام کی فلاح بہبود کیلئے تمام وسائل کو بروئے کار لائیں گی اور ماضی کی زیادتی اور نا انصافیوں کا ازالہ کرینگے کچھی کی عوام کی خوشحالی اولین ترجیح ہے یہاں اجتماعی ترقیاتی کاموں کو اہمیت دیکر عوام کا معیار زندگی بہتر کرینگے انہوں نے کہا کہ آب نوشی،گیس،بجلی،صحت دیگر بنیادی مسائل کو حل کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کرینگے عوامی اسکیمات میں کچھی میں تبدیلی کی سنگ بنیاد رکھ دیا ہے ماضی کی نسبت اب عوام میں شعور آچکا ہے وہ اچھے برے میں تمیز کر سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ عوام کی خدمت بلا رنگ نسل جاری رکھیں گے اور الیکشن کے دوران عوام سے کیئے گئے تمام وعدوں کو عملی جامعہ پہناکر وعدوں کو وفا کر رہے ہیں سبز باغ دکھا کر عوام کو بیوقوف بنانے کا دور گزر چکاہے عوام کی ٹھاٹھیں مارتا سمندر ہمارے ساتھ ہے انہیں کبھی مایوس نہیں کرینگے انہوں نے کہا کہ دعوؤں کے بجائے عوام کے حقیقی معنوں میں کام کرکے خوشی ملتی ہے یہی وجہ ہے کہ عوام میں ہماری پزیرائی میں روزبروز اضافہ ہو تا جارہا ہے۔
بولان،ڈھاڈر(رپورٹ عارف بنگلزئی)

Leave A Reply

Your email address will not be published.