- Advertisement -

رکن بلوچستان اسمبلی خادم واشک میر زابدعلی ریکی کے ذاتی کوششوں سے ضلع واشک کے قحط زدہ علاقوں کیلئے پی ڈی ایم اے کے طرف سے امدادی سامان روانہ تفصیلات کے مطابق ایم پی اے واشک میر زابدعلی ریکی نے بلوچستان اسمبلی کے فلور پر ضلع واشک میں جاری قحط سالی پر ایوان کی توجہ مبذول کروائی تھی اور اور ذاتی طور پر ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے سے ملاقات بھی کی جس پر پی ڈی ایم اے کے ڈائریکٹر نے ابتدائی طور پر واشک کے قحط زدہ علاقوں کیلئے 4500گھرانوں کیلئے باقاعدہ امدادی راشن روانہ کردیا ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے نے کہا کہ وہ مزید قحط زدہ علاقوں کیلئے امدادی سرگرمیوں کاسلسلہ جاری رکھے گا