ملک میں کرپشن ناسوربن چکاہے جس کے خاتمے کےلئے ہم سب کو ملکرعملی طورپرجدوجہد کرنی ہوگئی،ڈپٹی کمشنر نصیرآباد قربان علی مگسی

0

- Advertisement -

ڈپٹی کمشنر نصیرآباد قربان علی مگسی نے کہاکہ ملک میں کرپشن ناسوربن چکاہے جس کے خاتمے کےلئے ہم سب کو ملکرعملی طورپرجدوجہد کرنی ہوگئی رشوت دینے اورلینے والے دونوں برابر کے شریک ہیں کرپشن کی روک تھام کےلئے دین اسلام نے بھی آج سے چودہ سوسال پہلے انسانوں کو روکنے کی تنبیہ کی تھی انہوںنے کہا کہ ملک میں پائیددارترقی خوشحالی اورمعاشرے میں بہتری لانے کےلئے کرپشن کا خاتمہ ناگزیربن چکا ہے ہرفردکا فرض بنتا ہے کہ وہ عملی طور پرکرپشن کے خاتمے کےلئے اپنا کلیدی کرداراداکریں اورعوام میںکرپشن کی روک تھام کےلئے شعوروآگاہی کےلئے ہرممکن کوششوں کو بروئے کارلایا جائے ان خیالات کا اظہارانہوںنے انسدادبدعنوانی کے عالمی دن کے موقع پرریلی کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کیا کرپشن کے خاتمے اورعوام میں شعورآگاہی مہم کے حوالے سے ریلی محکمہ اینٹی کرپشن کے زیراہتمام ڈپٹی کمشنر نصیرآباد قربان علی مگسی کی قیادت میں ڈی سی آفس سے میونسپل کمیٹی ڈیرہ مرادجمالی تک نکالی گئی ریلی میں چیئرمین میونسپل کمیٹی میر غلام نبی عمرانی،اسسٹنٹ کمشنر غلام حسین بھنگر، اسسٹنٹ ڈائریکٹراینٹی کرپشن نصیرآباد خالد حسین گولہ، سرکل آفیسروحیداحمد بگٹی،تحصیلداربہادرخان کھوسہ ڈی ڈی ای اوحاجی فیض محمد سرپرہ،چیئرمین شہری ایکشن کمیٹی حافظ سعیداحمد بنگلزئی، علامہ عبدالحکیم انقلابی، ایم ایس ڈاکٹرایازحسین جمالی ،ڈاکٹر منظور احمدا بڑو،ڈاکٹرعبدالغفارسولنگی، محمد وارث ابڑو سمیت دیگر مختلف مکتبہ فکر کے افرادنے شرکت کی ریلی کے شرکاءنے ہاتھوں میں بینرزاورپلے کارڈاٹھارکھے تھے جس پر کرپشن کے لےئے تشہیر کی گئی تھی ریلی کے شرکاے سے چیئرمین میونسپل کمیٹی میر غلام نبی عمرانی سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا ڈپٹی کمشنر نصیرآباد قربان علی مگسی کہاکہ کرپشن ایک ایسی بری عادت ہے جس کی جڑین ہمارے سماج میں بری طرح سرائیت کرچکی ہیں یہی وجہ ہے کہ کرپشن کے خلاف لوگوں کی ذہن سازی کرنی ہوگی کرپشن کا خاتمہ اس وقت تک نہیں ہو سکتا جب تک حکومت اورمعاشرے کے تمام مکاتب فکر کرپشن کی وجہ سے بننے والے بنیادی مسائل کے حل کےلئے کوئی جامع حکمت عملی تیارنہیں کرتے انہوںنے کہاکہ بدعنوانی کے تدارک کےلئے میڈیا کا کردار انتہائی کلیدی ہے آج کے دن ہم سب کو یہ عہد کرناہوگا کہ آنے والی نئی نسلوں کو ایک ایسا مستقبل دیاجائے گا جس کی بنیادایمانداری اور مساوات کے اصولوں پرمبنی ہو۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.