- Advertisement -
فرنٹیئرکوربلوچستان لورالائی سکاﺅٹس کے زیر اہتمام شاہرگ اور ژوب ملیشاءکے زیراہتمام سمبازہ میںایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد۔ کیمپ میں 1987مریضو ں کا معا ئنہ اور ادویات کی مفت تقسیم۔ترجمان ایف سی کے مطابق فرنٹیئر کو ر بلو چستان لورالائی سکاﺅٹس کے زیر اہتمام شاہرگ میںایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا ۔مےڈےکل کےمپ مےں اےف سی کے ڈاکٹروں،لےڈی ڈاکٹراورپےرامےڈےکل اسٹاف نے 1093سے زائدمریضو ں کا مفت معائنہ کیا جن مےں198مرد،433عورتےں اور462سے زائدبچے شامل تھے ۔اس کے علاوہ علاقے میںتعلیمی پسماندگی دور کرنے کے لیئے کیمپ میں موجود بچوں میں سٹیشنری سامان اور گفٹ بھی تقسیم کیے گئے۔ فرنٹیئر کو ر بلو چستان ژوب ملیشاءکے زیر اہتمام سمبازہ میںایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا ۔مےڈےکل کےمپ مےں اےف سی کے ڈاکٹروں،لےڈی ڈاکٹراورپےرامےڈےکل اسٹاف نے 894سے زائدمریضو ں کا مفت معائنہ کیا جن مےں280مرد،224عورتےں اور390سے زائدبچے شامل تھے ۔اس کے علاوہ کیمپ میں موجود ضرورت مند افراد میں راشن بھی تقسیم کیا گیا۔ انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کو ر بلو چستان میجر جنرل ندیم احمد انجم کی خصوصی ہدایت پر صوبے کے دور دراز اور پسماندہ علاقو ںمیں ایف سی کی جانب سے مفت طبی کیمپ ایک تسلسل سے منعقد کیئے جا رہے ہیں تاکہ سہو لتو ں سے محروم علاقو ں کی آبادی صحت کی مفت اوربروقت سہو لیات حاصل کر سکیں۔کیمپ میں مو جو د لو گو ں نے فرنٹیئر کو ر بلو چستان کی جانب سے انسا نیت کی خدمت کے جذبے کو سراہا اورطبی کیمپ میں فراہم کی جانیوالی سہو لیا ت کی تعریف کی ۔