- Advertisement -
پشےن سی آئی اے پولیس انچارج اسد خان مندوخیل نے سی آئی اے پولیس کی کارروائی میں برآمد ہونیوالے انیس کلو گرام چرس
اور گرفتار ملزمان سے متعلق میڈیا کو اپنے آفس میں بریفنگ دےتے ہوئے کہا کہ ایس ایس پی طارق الہیٰ مستوئی کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ الٹو کار نمبر ABW-473 ہمسایہ ضلع سے پشےن کی طرف آرہی ہے جس میں بھاری مقدار میں چرس اسمگل کیا جارہا ہے ایس ایس پی نے سی آئی اے پولیس کو بروقت کارروائی کرنیکی ہدایت کی جس پر میں اور میرے سٹاف کے ممبران اے ایس آئی محمد ولی،کلیم اللہ اور غلام شاہ نے کارروائی کرتے ہوئے سرانان روڈ پر گاڑی کو روکنے کا اشارہ دیا دوران تلاشی گاڑی کے خفیہ خانوں سے انیس کلو گرام پختہ چرس برآمد کرکے ملزمان محمد عمر اور نظرمحمد کو گاڑی سمیت گرفتارکرلیا ۔ گرفتار ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ۔سی آئی اے انچارج اسدمندوخیل نے کہا کہ جرائم اور منشیات پر قابو پانے کیلئے سی آئی اے پولیس سخت اقدامات کررہی ہے ایس ایس پی کی خصوصی ہدایت پر علاقے میں مفرور ملزمان سمیت جرائم پیشہ اور منشیات فروشوں کے گرد دائرہ تنگ کردیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ قانون کا احترام سب کو کرنا ہوگا عوام کے تعاون ہی سے ڈسٹرکٹ کو امن کا گہوارہ بنایا جاسکتا ہے ۔