واقعات و حادثات میں خاتون سمیت 4افراد جاں بحق 12افراز خمی ،کوئلہ کان میں گیس بھرنے سے 2مزدور بے ہوش ہوگئے
- Advertisement -
صوبائی دار الحکومت کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں واقعات و حادثات میں خاتون سمیت 4افراد جاں بحق 12افراز خمی ہوگئے جبکہ مچھ میں کوئلہ کان میں گیس بھرنے سے 2مزدور بے ہوش ہوگئے ہیں ۔ تفصیلات نصیر آباد کے علاقے منھجوشوری پولیس تھانہ کی حدود گوٹھ در محمد رند میں مسلح افرادنے ایک گھر میں گھس کر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک عورت دریا خاتون اور عرض محمد جان بحق ہوگئے جبکہ ایک عورت حسینہ بی بی سمیت خان محمد اور رحیم بخش شدید زخمی ہوگئے ملزمان موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی منھجوشوری پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ کر مقتولین کی نعشوں اور زخمیوں کو سول اسپتال منتقل ڈیرہ مراد جمال کردیاگیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد نعشوں کو ورثا کے حوالے کردیاگیا اور زخمیوں کومزید علاج کے لیے لاڑکانہ منتقل کردیاگیا واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ بتایا جاتا ہے پولیس واقعہ کے بارے میں مزید تفتیش کررہی ہے۔ڈیرہ مرادجمالی کے قریب تیز رفتارٹریکٹر کی موٹرسائیکل کے ساتھ ٹکر موٹرسائیکل سوار جانبحق ٹریکٹر ڈرائیور فرار پولیس کے مطابق ڈیرہ مرادجمالی کے قریب منجھوشوری روڈ پر بیدار کے مقام پر تیز رفتار ٹریکٹر نے موٹرساےئکل کو ٹکر مار دی جس کے باعث موٹرسائیکل سوار عبدالسلام مری زخمی ہوگیا اور ٹریکٹر ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیازخمی کو فوری طور پر ڈیرہ مرادجمالی کی سیول ہسپتال پہنچایا گیا جہاں طبعی امداد کے لئے لاڑکانہ کی ہسپتال ریفر کیا گیا جو کہ راستے ہی میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگیاپولیس نے ٹریکٹر کو تحویل میں لیکر ڈرائیور کی تلاش شروع کردی ہے ۔کوئٹہ میں ٹریفک حادثہ دو خواتین زخمی اطلاعات کے مطابق سریاب روڈ نادرآفس کے قریب حادثہ ہوا جس کے نتیجے میں دو خواتین زخمی ہو گئے زخمیوں کو فوری طور پر سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کر دیا گیا مزید کا رروائی کی جا رہی ہے۔دکی کے علاقے لیز روڈ پر واقع لونی مارکیٹ میں نامعلوم شخص نے چاقو سے ٹیلر ماسٹر پر وار کرکے ٹیلر ماسٹر تاج محمد ولدشاہ محمد قوم یوسفزئی سکنہ جلال اباد دکی کوشدید زخمی کرکے فرار ہوگیا. زخمی کو سول ہسپتال دکی منتقل کر دیا گیا۔پولیس واقعے کے متعلق مزید تفتیش کررہی ہے ۔بارکھان کے علاقے بغاﺅمیں نامعلوم مسلح افراد نے گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں چودہ سالہ نوجوان جلیل احمد جاں بحق جبکہ ایک بچی زخمی ہوگئی.واقعے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیئے گئے .فائرنگ کی وجہ پرانی دشمنی بتائی جا رہی ہے۔لیویز نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔ ڈیرہ مرادجمالی کے قریب ربیع کینال کے گوٹھ دلاور بگٹی میں معمولی تنازعہ ٹماٹر کی فصل پر بگٹی قبائل کے دوگروپوں میں جھگڑا ہوا اور ایک دوسرے پر ڈنڈوں سے حملہ کردیا جس کے باعث چھ افراد خان محمد ،محمد رمضان ،شاہنواز ،بختیار ،عبدالخالق اور نیاز احمد بگٹی شدیدزخمی ہوگئے اطلاع ملنے پر نوتال پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو سیول ہسپتال پہنچادیا جہاں دوافراد کو تشویشناک حالت میں لاڑکانہ کی ہسپتال ریفر کردیا گیا پولیس نے اس حوالے سے مزید کاروائی شروع کردی ہے ۔ضلع بولان کے علاقہ مچ مےں کوئلہ کان مےں دو مزدور بے ہوشی کا شکار طبی امداد کی گئی ۔تفصےلات کے مطابق ضلع بولان کے علاقہ مچ مےں مقامی کوئلے کی کان مغل کول کمپنی مےں کوئلہ نکالنے کے دوران گےس بھر جانے سے حبےب اللہ اور سےمع اللہ نامی مزدور بے ہوشی کا شکار ہوگئے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی اپنی مدد آپ کے تحت مزدوروں نے اپنے دونوںساتھیوں کو کوئلہ کی کان سے نکل کر ہسپتال لے گےا جہاں پر طبی امداد کے بعد مزدوروں کو فروغ کردےا گےا۔