- Advertisement -

بولان ایس پی کچھی عبدالحق دہوار نے صدر پریس کلب ڈھاڈر محمد عارف بنگلزئی کی قیادت میں صحافیوں کو پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ آئی جی پولیس کی احکامات کی روشنی میں جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کیلئے من عن عمل کیا جارہا ہے ضلع کچھی میں شر پسندوں کے خلاف گرینڈآپریشن شروع کیا جاچکا ہے اور چند مہینوں میں 28 اشتہاری مجرمان،35مفرور ان گرفتار کیئے ہیں لوکل اینڈ اسپیشل لاء کے تحت کاروائی کرتے ہوئے 17مقدمات میں ملزمان کو چالان کیا جاچکا ہے انہوں نے کہا کہ ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی عمل میں لاکر 3عدد کلاشن کوف،5عددپسٹل،2عددرائفل اور مختلف اقسا م کی چھ سو سے زائد گولیاں اور دھماکہ خیز مواد بھی بر آمد کیا جاچکا ہے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرکے بھاری مقدار میں منشیات جن میں پان پراگ،شراب قبضے میں لیا جاچکا ہے انہوں نے مذید کہا کہ مختلف کاروائیوں کے دوران دو گاڑیاں اور چھ موٹرسائیکلیں بھی تحویل میں ہیں نیشنل ہائی وے پر پولیس کی گشت میں بھی اضافہ کیاگیا ہے تاکہ مسافروں کی حفاظت کو یقینی بناجاسکے اس سلسلے میں قومی شاہراہ پر مذید ایک پولیس چوکی کا اضافہ کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ پولیس سماجی برائیوں کی تدارک کیلئے اپنی کوششوں کو جاری رکھتے ہوئے پولیس ملازمین کے ویلفئیر کیلئے بھی خصوصی اقدامات اٹھارہی ہے انکی رہائش،ٹریننگ اور علاج معالجے کیلئے آئی جی پولیس کی ہدایات پر عمل در آمد کو یقینی بنایا جارہا ہے پولیس اپنے فرائض سے غافل نہیں عوام کی جان مال کی حفاظت اولین فرائض میں شامل ہیں