پولیو ایک خطرناک مرض ہے جس کے خاتمے کیلئے ہم سب کو کردار ادا کرنا ہوگا،اسسٹنٹ کمشنرغلام جان مینگل

0

- Advertisement -

پولیو ایک خطرناک مرض ہے جس کے خاتمے کیلئے ہم سب کو کردار ادا کرنا ہوگا 3روزہ پولیو مہم کا آغاز 10دسمبر سے ھوگا جوکہ13 ستمر تک جاری رہیگا پیدائش سے لیکر پانچ سال تک کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گے ان خیالات کا اظہاراسسٹنٹ کمشنرغلام جان مینگل اور ڈی ایچ او ڈاکٹر فرید احمد صاحبزادہ نے پولیو مہم کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پولیو مہم کے دوران کوئی کوتائی برداشت نہیں کی جائیگی ڈیوٹی سے غفلت برتنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائیگی ڈی ایچ او ڈاکٹر فرید احمد نے کہا کہ پولیو مہم میں چونتیس ہزار آٹھ سو انچاس بچوں کو پولیو اور وٹامن اے کے قطرے پلائیں گے پولیو مہم میں آٹھ ٹرانزٹ پوائینٹ ، پندرہ فکس سنٹر، 128 موبائل ٹیمیں ،اور31 ایریاانچارج ہونگے ,3 روزہ پولیو مہم میں 75فیمیل ٹیمیں اور 51میل ٹیموں کے علاوہ لیویز پولیس ایف سی چیک پوسٹوں مل ویگن اڈا نوشکی بس اڈا اور دیگر جگہوں پر پولیو مہم کی ٹیمیں موجود ہونگے نوشکی کے عوام طلبہ سول سوسائیٹی علما اکرام پولیو مہم کو کامیاب کرانے میں بھر پور کردار ادا کرے تاکہ ہم اس موضی مرض سے اپنے بچوں کو نجات دلاسکیں ،اس موقعے پر،ڈاکٹر سلیم ،ڈاکٹر مشتاق قاضی احتشام مینگل ، عبد الرازق زہری ،قاضی حبیب بلوچ،شوکت شاہ ،خلیل احمد مینگل ،پی پی ایچ آئی کے ڈی ایس ایم حاجی خان بلوچ ودیگربھی موجود تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.