دکی، چور رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا

0

- Advertisement -

بلوچستان کے ضلع دکی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سلیزئی کے علاقے میں موٹرسائیکل چھیننے کی کوشش ناکام بناکر ایک چور رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیاہے ۔ایس ایچ او نورالحق لونی کے مطابق کول ایجنٹ سرور خان ناصر کوئلہ کانوں پر ٹرک لوڈ کرنے کے لئے جارہا تھا کہ راستے میں چوروں نے اسلحے کے زور پر اس سے پچاس ہزار نقدی چھین کر موٹر سائیکل چھیننے کی کوشش کررہے تھے کہ مزاحمت پر ایک چور فرار ہوکر اپنے ساتھ پچاس ہزار روپے لیکر فرار ہوگیا جبکہ دوسرا چور غلام محمد کو سرور نے دبوچ کر پکڑ لیا .چور کے قبضے سے ایک پستول اور مسروقہ موٹرسائیکل بھی برآمد ہوگئی ،مسروقہ موٹرسائیکل چوروں نے چند دن پہلے ملا عبداللہ ندی کے ساتھ عبداللہ خان نامی شخص سے چھینا تھادکی پولیس واقعے کی مزید کررہی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.