صوبائی وزیر خزانہ میر محمد عارف محمدحسنی نے اسپتال کے مختلف شعبوں کا دورہ

0

- Advertisement -


دالبندین،
صوبائی وزیر خزانہ میر محمد عارف محمدحسنی نے کہا ہے کہ پرنس فہد اسپتال کو تمام ضروری سہولیات سے آراستہ کیا جائے گا. ان کا کہنا تھا کہ مجھے خوشی تب ہوگی جب ایمرجنسی میں یہاں مریض کو مناسب طبی امداد ملے اور اسے فوری طور پر کہیں ریفر کرنے کی ضرورت درپیش نہ آئے. ان خیالات کا اظہار انہوں نے پرنس فہد اسپتال دالبندین کا تفصیلی دورہ کرنے کے موقع پر کیا اس دوران اسپتال کے ایم ایس روشن آراء، سرجن ڈاکٹر نثار احمد، پیرامیڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری قائم خان بڑیچ ودیگر بھی تھے. صوبائی وزیر خزانہ میر محمد عارف محمدحسنی نے اسپتال کے مختلف شعبوں کا دورہ کرکے مسائل اور ضروریات معلوم کیئے. اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ وہ چاہتے ہیں اسپتال میں خواتین کے لیے خصوصی انتظامات کیے جائیں تاکہ ان کو کوئی پریشانی درپیش نہ آئے. ان کا کہنا تھا کہ اسپتال میں فرنیچر، مشنری اور ادویات کی کمی نہیں ہونے دی جائے گی جبکہ ڈاکٹرز، نرس اور تکنیکی عملے کی کمی کو پورا کیا جائے گا. انہوں اسپتال انتظامیہ کو اپنی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلایا اور کہا کہ پرنس فہد اسپتال دالبندین کی حالت مزید بہتر بنانا ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے کیونکہ اس اسپتال سے بے شمار لوگوں کی امیدیں وابستہ ہیں

Leave A Reply

Your email address will not be published.