ریسرچ ادارہ نہ ہونے سے زمینداروں کو معلوماتی مواد مہیا نہیں ہورہا ضلع کچھی کے عوامی حلقوں او ر مقامی زمینداروں نے کہا ہےلبہ تفصیلات کے
- Advertisement -

بولان،ڈھاڈر ضلع کچھی بولان میں اگریکلچرریسرچ انسٹیٹیوٹ نہ ہونے سے مقامی زمینداروں کو مشکلات کا سامنا زمینداروں کو مسائل میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے ریسرچ ادارہ نہ ہونے سے زمینداروں کو معلوماتی مواد مہیا نہیں ہورہا حکومت فی الفور ضلع میں اگریکلچر انسٹیٹیوٹ قائم کرے عوامی حلقے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق ضلع کچھی کے عوامی حلقوں او ر مقامی زمینداروں نے کہا ہے کہ ضلع کچھی بولان زرعی حوالے سے سر سبزشاداب اور خودکفیل اضلاع میں شمار ہوتا ہے ضلع سے سالانہ زرعی شعبے میں زمینداروں کی اپنی مدد آپ کے تحت محنت کرکے فصلوں سے منافع حاصل ہوتا ہے جبکہ صوبے کے دیگر اضلاع میں ریسرچ سنٹر قائم ہیں اور وہاں زمینداروں کو مفید مشورے بھی دیئے جاتے ہیں جبکہ ضلع کچھی بولان میں تاحال اگریکلچر ریسرچ انسٹیٹیوٹ قائم نہ ہونے سے مقامی زمینداروں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ انکے چھوٹے موٹے مسائل جوں کے توں ہیں انہوں نے کہا کہ ضلع کچھی میں ہنگامی بنیادوں پر اگریکلچر ریسرچ ادارہ قائم ہونے سے انکے مسائل کو حل کرنے میں کافی مدد ملے گی ڈھاڈر بلخصوص ضلع کچھی کے عوامی حلقوں اور زمینداروں نے چیف سیکرٹری،سیکرٹری ایگریکلچر اور ایم پی اے کچھی چیف آف رند سردار یار محمد رند سے مطالبہ کیا ہے کہ ضلع کچھی میں فی الفور اگریکلچر ریسرچ انسٹیٹیوٹ قائم کیا جائے تاکہ مقامی زمینداروں کے مسائل انکے دہلیز پر حل ہو سکیں۔
بولان،ڈھاڈر(رپورٹ محمد عارف بنگلزئی)