پی پی ایچ آئی خاران کے ملازمین کوفارغ کرنا انکے خاندان کو نان شبینہ کا محتاج بنانے کا ایک بہانہ ہے اس فیصلے سے کنٹریکٹ ملازمین کے گھروں فاقے پڑ جائیں گے
- Advertisement -

ڈھاڈر,بولان(محمد عارف بنگلزئی) پی پی ایچ آئی ضلع کچھی کا اہم اجلاس ضلعی صدر عبدالحئی گولہ منعقد ہوا جس میں کثیر تعداد میں عہدیداروں اور ممبران نے شرکت کی اجلاس میں اس امر پر تشویش کا اظہار کیا گیا کہ پچھلے کئی دائیوں سے کنٹریکٹ پر کام کرنے والے پی پی ایچ آئی خاران کے ملازمین کوفارغ کرنا انکے خاندان کو نان شبینہ کا محتاج بنانے کا ایک بہانہ ہے اس فیصلے سے کنٹریکٹ ملازمین کے گھروں فاقے پڑ جائیں گے جس سے انکی زندگی کا گزارہ مشکل ہوتا جائیگا انہوں نے بیان میں کہا کہ پی پی ایچ آئی کے کنٹریکٹ ملازمین محکمہ صحت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اور صوبے کے دوردراز علاقوں کے بی ایچ یوز میں عوام کو صحت کی سہولیات کیفراہمی کیلئے نمایاں خدمات سر انجام دے رہے ہیں انہوں نے بیان میں کہا ہے کہ فارغ کیلئے گئے کنٹریکٹ ملازمین کو فی الفور بحال کیا جائے بصورت دیگر آئندہ کا لائحہ عمل صوبائی کابینہ کی مشاورت سے طے کرنے کے بعد احتجاج اور دیگر راست اقدام اٹھانے سے بھی دریغ نہیں کرینگے