ترقی یافتہ ممالک کی تیزرفتار ترقی کے منازل طے کرنے کاراز ہنرمندی میں ہی پوشیدہ ہے،رکن قومی اسمبلی منورہ منیر
- Advertisement -

رکن قومی اسمبلی منورہ منیر نے کہاہے کہ ہنر مند افراد ہمارے معاشرے کے زیور ہے بلکہ ترقی یافتہ ممالک کی تیزرفتار ترقی کے منازل طے کرنے کاراز بھی ہنرمندی میں ہی پوشیدہ ہے ،نوجوانون کو ہنرمند بنا کر بے روزگاری اور غربت کا خاتمہ ممکن ہے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے نیوٹیک کے زیراہتمام بوائز سکاﺅٹس ہیڈکوارٹر میں ”زونل مقابلہ ہنرمندی “کے موقع پرمنعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب سے نیوٹیک کے ریجنل ڈائریکٹر ذوالفقار جتوئی ،ٹیکنیکل ٹریننگ سینٹر کوئٹہ کے پرنسپل حیدر علی شاہوانی ودیگر نے بھی خطاب کیا ۔رکن قومی اسمبلی منورہ منیر کا کہناتھاکہ نوجوان ملک وقوم کا بہترین سرمایہ ہے اس لئے انہیں تعلیم یافتہ اور ہنرمند بنا کر ان کے صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کیلئے کوششیں جاری ہے انہوں نے کہاکہ ہنرمند افراد معاشرے کے زیور ہے بلکہ دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کی ترقی کا راز بھی ہنرمندی میں پوشیدہ ہے انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت نے ٹیکنیکل سکلز پر توجہ مرکوز کی ہے اس کے ذریعے بے روزگاری اور غربت کا خاتمہ ممکن ہے ،تقریب سے ریجنل ڈائریکٹر نیوٹیک ذوالفقار جتوئی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نیوٹیک خلوص نیت سے ہنرمندی کے پروگرام کو آگے لیکر جارہاہے جسے نہ صرف نوجوانوں کو باعزت روزگار ملے گا بلکہ ملک اور صوبے کے زرمبادلہ میں بھی اضافہ ہوگا انہوں نے کہاکہ موجودہ دور میں دنیا بھر کو ہنرمند افراد کی ضرورت ہے نیوٹیک اس سلسلے میں اپنی ذمہ داریاں پوری کررہاہے ٹیکنیکل ٹریننگ سینٹر کوئٹہ کے پرنسپل حیدر شاہوانی کاکہناتھاکہ موجودہ صدی ہنرمندی کی صدی ہے اس میں وہی قومیں تیزرفتار ترقی کی منازل طے کررہی ہے جن کے نوجوان ہنرمند ہے انہوں نے کہاکہ نیوٹیک کی خدمات قابل ستائش ہے آج کامقابلہ ہنرمندی نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کا باعث ہے زونل مقابلہ ہنرمندی میں الیکٹریشن ،پلمبرنگ ،ویلڈنگ،موبائل ری پیئرنگ ،ڈریس میکنگ اور بیوٹیشن کے ٹریڈز میں مختلف اداروں کے طلباءوطالبات کے درمیان مقابلہ ہوا جس میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے طلباءکو 25ہزار ،دوسری پوزیشن حاصل کرنے والے کو20ہزار اور تیسری پوزیشن لینے والے کو15ہزار روپے کے چیکس اور سرٹیفکیٹس دئےے گئے ۔پروگرام کے آخر میں نیوٹیک کی جانب سے صوبائی مقابلہ ہنرمندی کے انعقاد کا بھی اعلان کیاگیا۔