اوستہ محمد میں بجلی کی عدم فر اہمی کے خلاف آج اتیسرا دن بھی مل مالکان کی احتجا ج جاری

0

- Advertisement -

اوستہ محمد میں بجلی کی عدم فر اہمی کے خلاف آج اتیسرا دن بھی ہ مل مالکان احتجا ج جاری دوسر ی جانب زمیندار ایسو سی ایشن کے صدر حا جی شبیر احمدعمر انی نے مقامی صحافیوں سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ کیسکو کی جانب سے رائس انڈسٹری کو بجلی کے خود ساختہ بحران کا سامنا ہے مل مالکان کے مطالبات کے با وجود کیسکو حکام اپنی ضد اور ھٹ دھرمی پر اڑے ہوئے ہیں رائس ملوں کا پہیہ جام ہوا تو زمیندار وں کو سب سے ذیادہ نقصانات کا سامنا کرنا پڑے گا سیزن کے دوران یومیہ لاکھوں من دھان اوستہ محمد کی رائس ملوں میں فروخت کے لئے لایا جا رہا ہے مگر ملوں کی پیداواری صلاحیت متاثر ہونے سے زمینداروں کو دھان کی فروخت میں بڑے مسائل کا سامنا ہے انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کے دوران بتایا کہ حالیہ خریف کے دوران ایک تو نہری پانی کی کمی نے زرعی معیشت پر برے اثرات مرتب کئے جبکہ رہی سہی کسر بجلی کے بحران نے پوری کر دی ہے کیسکو کی من مانی اور بجلی کی بلا جواز بندش کے نتیجے میں رائس انڈسٹری کا بھٹہ بیٹھ چکا ہے مل مالکان زمینداروں سے اناج خریدنے میں ہچکچاہٹ کا شکار ہیں بلوچستان کی زرعی معیشت کو دانستہ طور پر دیوار سے لگایا جا رہا ہمارے مسائل کم ہونے کی بجائے بڑھتے جا رہے ہیں بلوچستان کے گرین بیلٹ کو پہلے پانی کے شارٹ فال اور اب بجلی کے مصنوعی بحران کی جانب دھکیلا جا رہا ہے رائس مل مالکان کی جانب سے کیسکو کو دی گئی 4دسمبر کی ڈیڈ لائن کے بعد ملوں کی تالہ بندی سے صورت حال مزید خراب ہونے کا اندیشہ ہے ان حالات میں ہم اپنا لاکھوں ٹن اناج کہاں لے جائیں گے انہوں نے کہا کہ اگر کیسکو حکام نے اپنا رویہ نہ بدلا تو زمیندار ایسو سی ایشن بھی رائس مل ایسو سی ایشن کی حمایت میں سڑکوں پر آجائے گی ہمیں مجبوراً اناج سے بھر ٹریکٹر ٹرالیاں سڑکوں پر کھڑی کر کے ملوں کی تالہ بندی کے دوران احتجاج کا حصہ بنیں گے ۔دوسرا جا نب مل مالکان نے بھی آج بھی اپنا احتجاج جاری رکھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.