سردی میں اضافے کے ساتھ ہی مرغی کی قیمتوں میں اضافہ

0

- Advertisement -


قلات میں سردی میں اضافے کے ساتھ ہی مرغی کی قیمتوں میں اضافہ،سرکاری نرخنامے پرعملدرآمددکھائی نہیں دے رہا،پرائس کنٹرول کمیٹی غیرفعال،مرغی کاگوشت فی کلو360 روپے فروخت ہونے لگا،جبکہ انڈا فی درجن 140 کوجاپہنچا۔غریب عوام کی چیخیں نکل گئیں۔تفصیلات کے مطابق سردی کاسیزن شروع ہوتے ہی مرغی کے گوشت اورانڈوں کی مانگ میں اضافہ ہوتاہے جبکہ دوسری جانب قلات میں مرغی کاگوشت دکانداروں نے من مانی کرتے ہوئے فی کلو360 روپے مہنگی فروخت کرناشروع کردیا ہے جبکہ فی درجن انڈابھی 140 روپے فروخت کیا جارہا ہے۔عوامی حلقوں نے ڈپٹی کمشنرآغانبیل اختر،اسسٹنٹ کمشنرخرم خالدرودینی سے اپیل کی ہیکہ پرائس کنٹرول کمیٹی قلات میں سرکاری نرخنامے پرسختی سے عملدرآمدکرواکرخلاف ورزی کرنے والوں کےخلاف قانونی کارروائی کریں

Leave A Reply

Your email address will not be published.