
- Advertisement -

گوادر: بام پبلک اسکول گوادر کے ننھے منے طالب علم و اساتذہ کرام مطالعاتی دورے پر گوادر پورٹ پہنچ گئے۔
اسسٹنٹ ڈائریکٹر پروٹوکول جیہند بلوچ و جی پی اے سوشل سیکٹر ٹیم کے اسلم تگرانی و ایوب ابراہیم نے ان کا استقبال کیا۔
بچوں کو گوادر پورٹ کے مختلف حصوں کا دورہ کرایا گیا اور ٹیچرز کو بریفنگ دی گئی۔
ننھے منے بچوں نے گوادر پورٹ کے متعلق معصومانہ سوالات بھی پوچھے