سی پیک ایک بڑا نام ہے مگر اربوں کے یک مچ دالبندین ٹو خاران لنک روڑ کے تعمیراتی کام کا رفتار سست روی کا شکار ہے ناقص میٹریل کا استعمال ہو رہا ہے

0


واشک

- Advertisement -

جمعیت علماء اسلام کے رہنما و ایم پی اے واشک حاجی ذابد علی ریکی نے یک مچ دالبندین ٹو خاران سی پیک لنک روڑ کے تعمیراتی کام پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ھیکہ واشک سے گزرنے والی سی پیک روڑ کا کام انتہائی سست روی کا شکار ہو کر ناقص میٹریل کا استعمال ہو رہا ہے روڑ پر سیاسی ہمنواوں کو گھت بھیٹے تنخواہ دینے کا بوجھ ہے ان خیالات کا دورہ تحصیل شاہوگیڑی واشک کے موقع پر سی پیک روڑ کے کام کے معائنہ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کی حاجی ذابد علی ریکی نے کہا کہ سی پیک ایک بڑا نام ہے مگر اربوں کے یک مچ دالبندین ٹو خاران لنک روڑ کے تعمیراتی کام کا رفتار سست روی کا شکار ہے ناقص میٹریل کا استعمال ہو رہا ہے جبکہ سی پیک لنک روڑ کو مارچ دوہزار اٹھارہ میں مکمل ہونا تھا مگر سست وری کے باعث سالوں تک مکمل ہونے کا امکان نہیں روڑ کے ارت ورک پر ترائی نہیں ہو رہی ہے اور اربوِں کے پروجیکٹ میں سڑک کنارے پھتر استعمال ہو رہے جو نان لیبارٹری ہیں دوسری جانب روڑ کے کنارے پر واشک کے غریب باسیوں کے زمینات لٹبندی کو نقصان دی جارہی ہے مگر لوگوں کے نقصانات کو پورا کرنے کے لیئے کوئی جامعہ پلان واضع نہیں حالانکہ دیگر اضلاع میں سی پیک روٹ کے گزرگاہ کے سامنے و کنارے پر آنے والے آبادی کو انکے زمینات کے نقصانات کی مد میں مالی تعاون کی گئی ہے مگر واشک کے عوام اس سے محروم ہے حاجی ذابد علی ریکی نے کہا کہ سی پیک لنک روڑ یک مچ ٹو خاران کے اربوِں کے پروجیکٹ پر سیاسی ہمنواوں اور منظور نظر افراد کو ٹھیکیداروں نے گھپا کر گھر بھیٹے تنخوائیں دی جا رہی جو زیادتی ہے ایسے میں خاموش نہیں رہینگے حاجی ذابد علی ریکی نے کہا کہ این ایچ اے کی نگرانی میں کام کا معیار نہ ہونے کے برابر ہے مگر فائلوں میں سی پیک لنک روٹ کے تعمیراتی کام کو خوبصورتی کا نام دیکر ناانصافی کی جا رہی ہے جنکے خلاف ہر فورم پر آواز بلند کرکے ایک بڑے منصوبے کو تبائی سے بچانے کے لیئے ہر ممکن اقدامات کرینگے.

Leave A Reply

Your email address will not be published.