
- Advertisement -

بلوچستان کے تعلیم یافتہ نوجوانوں کے لئے روزگار کے دروازے کھولنے لگے وزیراعظم عمران خان کی منظوری سے بلوچستان کے لئے تاریخی فیصلہ وزارت مواصلات میں بلوچستان کے لئے 2200 نو کریوں کا اعلان کر دیا گیا ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر مواصلات وتعمیرات مراد سعید نے بلوچستان کے لئے2200 نو کریوں کا اعلان کر تے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان کی تعمیر وترقی وزیراعظم کی ترجیحات میں سر فہرست ہے اور وزیراعظم عمران خان کی منظوری سے بلوچستان کے لئے تاریخی فیصلہ کیا گیا جو کہ ماضی کے کسی بھی حکومت نے ایسا کوئی فیصلہ نہیں کیا تھا بلوچستان کے تعلیم یافتہ نوجوانوں کے لئے روزگار کے دروازے کھولنے لگے وزارت مواصلات ، نیشنل ہائی وےز اینڈ موٹرویز پولیس میں2200 بھرتیاں کرے گی تمام کی تمام آسامیاں بلوچستان کے تعلیم یافتہ نوجوانوں سے پر کی جائے گی قواعد کے مطابق نو کریوں میں وفاق کا حصہ محض چھ فیصد ہے۔