قلات، بنکوں کے اے ٹی ایم مشین خراب ، ملازمین تنخواہوں کے حصول کیلئے سرگردان

0

- Advertisement -

قلات میں بنکوں کے اے ٹی ایم مشین عوام کے لیئے سہولت کی بجائے زحمت بن گئے ملازمین تنخواہوں کے حصول کے لیئے سرگردان بنک حکام کی جانب سے مسئلے کے حل کے لیئے کوئی بھی اقدام اٹھا نے سے قاصر ہیں قلات کے عوامی حلقوں کا اسٹیٹ بنک سے نوٹس لینے کی اپیل کی گئی ہیں قلات میں تین بینکوں نیشنل بنک یونائیٹڈ بنک اور بنک الحبیب نے ائے ٹیم ایم مشینیں تو سجارکھی ہیں اور چوبیس گھنٹے سروس فراہم کرنے کے دعوے بھی کرتے ہیں مگر حقیقت اس کے بر عکس ہیں ائے ٹیم ایم مشینیں اکثر و بیشتر بند رہتے ہیں اور جب سے ملازمین کے ماہ نومبر کے تنخواہیں ہو گئے ہیں تب سے تینوں بنکوں کی ائے ٹی ایم مشینیں بند ہیں جس کی وجہ سے صارفین اور ملازمین کو شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑ رہا ہیں ملازمین تنخواہوں کی حصول کے لیئے بار بار ائے ٹی ایم مشینوں کے چکر لگاتے ہیں مگر انہیں ہر بار مایوسی کا سامنا کر نا پڑ تا ہیںقلات کے عوامی حلقوں نے ان تینوں بنکوں کے اہلکاروں کی نااہلی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بنک حکام اے ٹی ایم کی ماہانہ اور سالانہ فیس تو باقاعدگی سے وصول کرتے ہیں مگر ائے ٹی ایم کی سہولت فراہم کر نے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں انہوں نے اسٹیٹ بنک آف پاکستان سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.