تمام ملازمین کو اپنی ڈیٹی ایمانداری سے سر انجام دینا ہوگی،صوبائی وزیرمیر ضیاءاللہ لانگو

0

- Advertisement -

صوبائی وزیرجنگلات و جنگلی حیات میر ضیاءاللہ لانگو نے کہا ہے کہ تمام آفیسران عوام کے لیے سہولتوں کے فراہمی کو یقینی بنائے تمام ملازمین کو اپنی ڈیٹی ایمانداری سے سر انجام دینا ہوگی اگلے سال کے لیے بچوں کو سکولوں میں داخلے ابھی سے لائحہ عمل وضع کیاجائے دےہی علاقوں میں تعلیم صحت اور لائیو اسٹاک کے اداروں کو فعال کیا جائے دےہی علاقوں کے صحت کے مراکز کے لیے بارہ ایمبولینسز جلد فراہم کیا جائے گا دےہی علاقوں میں میڈیکل آفیسرز کی تعیناتی کے لیے بہت جلد وزیر صحت اور اعلیٰ حکام سے ملاقات کرونگا ہر بوئی ایعالمی سیاحتی مرکز ہیں جنگل اور جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے بھر پور اقدامات اٹھاونگا ڈپٹی کمشنر کی نگرانی میں تمام آفیسران اپنے ملازمین اور محکموں کی نگرانی کے لیے اقدامات کرے تاکہ ملازمین اور آفیسران کی حاضری یقیینی ہو جرائم پیشہ افراد کے خلاف بھر پور کاروائی اور امن وامان کو برقرار رکھنا ہماری ذمہ داری ہیں اس سلسلے میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کریں گے پہلے مرحلے میں نیچارہ پندران کپو تو اور نیمرغ کے علاقوں میں فری میڈیکل کیمپس لگائے جائیں گے اور ہر دو ماہ بعد ضلعی آفیسران کے ساتھ اجلاس منعقد کیا جائے گا جس میں آفیسران اپنے محکموں کی کارکردگی اور مسائل سے آگاہ کریں گے تعلیم صحت اور پبلک ہیلتھ کے شعبوں میں مسائل کے حولے سے آفیسران آگاہ کرے تاکہ صوبائی کابینہ اور اعلیٰ حکام کے سامنے رکھا جائے اور ان کے حل کے لیے اقدامات اٹھا ےا جاسکے محکمہ حیوانات تمام دےہی علاقوں میں امنے ڈسپینسریز کو فعال بنائے تاکہ مالداروں کو سہولتیں دی جاسکے قلات سبزی فروٹ اور مٹن مارکیٹ کو فعال بنانے کے لیے ڈپٹی کمشنر قلات کی نگرانی میں آفیسران اور متعلقہ ذمہ داران ملکر کردار ادا کرے جہاں جہاں مسائل موجود ہیں ضلعی آفیسران تحریری طور پر مجھے آگاہ کرے تاکہ عوام کی ترقی اور خوشحالی کے لیے مزید کوششیں کی جا سکے ان خیالات کا اظہار انہون نے گزشتہ روز قلات میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اجلاس میں ڈپٹی کمشنر قلات آغا نبیل اختر ایس پی قلات دوستین دشتی اسسٹنٹ کمشنر قلات خرم خالد رودینی اسسٹنٹ کمشنر خالق آباد زاہد لانگو اور تمام ضلعی آفیسران اور صحافی موجود تھے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر قلات آغانبیل اختر اور ایس پی دوستین دشتی نے امن وا مان و دیگر آفیسران نے اپنے اپنے محکموں کے حوالے سے اجلاس کو بریفنگ دی صوبائی وزیر جنگلات میر ضیاءلانگو نے کہا کہ عوام کی ترقی اور خوشحالی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں عوام کو ان کے بنیادی حقوق ان کے دہلیز پر پنچا دینگے دریں اثناءانہوں نے بلوچستان عوام پارٹی کے ورکز کے اجلاس سے خطاب کرتے وئے کہا کہ عوام کی خدمت ہمیں ورثے میں ملی ہیں بلا رنگ و نسل عوامی خدمت جاری رکھیں گے کارکن ہمارا سرمایہ ہیں انکو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.