حادثات اور واقعات میںمیاں بیوی سمیت 4افراد جاںبحق ہوگئے ہیں

0

- Advertisement -

صوبائی دار الحکومت کوئٹہ اور ڈیرہ اللہ میں حادثات اور واقعات میںمیاں بیوی سمیت 4افراد جاںبحق ہوگئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے مشرقی بائی پاس شیر جان اسٹاپ کے قریب گزشتہ شب مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص جبار ولد سعد عباس کو قتل کر دیا اور فرار ہوگئے لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلئے ہسپتال منتقل کردیاگیاڈاکٹرز کے مطابق مقتول کوسر میں ایک گولی لگی ہے لاش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردیاگیااس کے علاوہ کوئٹہ ہی کے علاقے سریاب روڈ پر حق باھو مدرسے کے قریب کار کی ٹکر سے سید محمد ولد راز محمد سکنہ سریاب کیچ بیگ جاں بحق ہوگیا جس کی لاش سول ہسپتال کوئٹہ منتقل لائی گئی ہے، لاش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردیاگیامزیدکارروائی متعلقہ انتظامیہ کررہی ہے ۔گل محمدپٹھان اپنی اہلیہ مسماة زرمینہ کے ہمراہ روجہان جمالی سے ڈیرہ اللہ یار اپنے گھر آرہاتھا کہ اس کی موٹر سائیکل سامنے سے آنے والی ایک موٹر سائیکل سے ٹکرا گئی،جس کے نتیجے میں سڑک پرگر تے ہی دونوں میا ں بیوی پیچھے سے آنے والے ایک ٹریکٹر ٹرالی کے نیچے آکراپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے،دونوں میاں بیوی ڈیرہ اللہ یار کی بگن بابا کالونی کے رہائشی بتائے جارہے ہیں۔مزید کارروائی متعلقہ انتظامیہ کررہی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.