
- Advertisement -

لورالائی :اسسٹنٹ کمشنر بوری فیاض علی، ڈی ایس پی پولیس لورالائی فلائیٹ لیفٹننٹ (ریٹائرڈ) عطا الرحمن خان ترین ، تحصیلدار بوری اسد خان شیرانی اور لیویز و پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ لورالائی شہر میں بیکریوں ، گوشت مارکیٹ و گوشت دکانیں ، ہوٹلوں اور خورد و نوش کی دکانوں میں زاہد معیاد (ایکسپائر) چیزیں اور بوتلیں قبضے میں لے لیا اس کے ساتھ ساتھ خورد و نوش کی اشیاء کی قیمتوں کو بھی چیک کر دیاگیا ہے چیکنگ کے دوران قانون کی خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں پر جرمانے عائد کیےگئے تاہم اس خصوصی کاروائی کے دوران باچا خان چوک پر ایک بیکری کے زاہد معیاد سامان قبضے میں لےلیا اور بیکری کو سیل کر دیا گیا اور وہی ایکسپائر چیزیں اور بوتلیں اسسٹنٹ کمشنر بوری افیس میں تلف کر دیا گیاہے اس کے بعد اسسٹنٹ کمشنر بوری فیاض علی کا نمائندہ دولت خان کاکڑ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آج اس خصوصی مہم کا آغاز کر دیا گیاہے زاہد معیاد چیزیں اور مہنگائی کے خلاف مہم جاری رہےگا انہوں نے کہا کہ لورالائی کے عام و خاص عوام کو اطلاع دی جاتی ہے کہ وہ اس مہم کا آغاز کامیاب کرنے میں انتظامیہ کے ساتھ دیں اور زاہد معیاد (ایکسپائر) چیزیں اور بوتل خاص کر قیمتوں کو چیک کیا کریں اور تاجروں کو جرمانے کی سزا سے بچنے کے لئے پراس کنٹرول لسٹ پر عمل درآمد کریں
(نامہ نگار دولت خان کاکڑ )