- Advertisement -
چےئرمےن پشتونخواعوامی پارٹی محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ پشتون کو پاکستان مےں دوسرے درجے کی شہرےت کسی بھی صورت قبول نہےں۔ پشتون ، بلوچ ، سندھی ،سرائےکی قوموں کی زندہ آباد کے بغےر پاکستان زندہ آباد نہےں ہوسکتا ۔ ہم نے ان جرگوں مےں اقوام عالم پر واضح کرنا ہوگا کہ پشتون افغان دہشتگرد اور فرقہ پرست نہےں بلکہ ہماری تارےخ ےہ رہی ہے کہ ہم نے اس خطے مےں امن وانصاف اور ترقی کےلئے تارےخی کردار ادا کےا ہے ۔پاکستان پشتون ، بلوچ ، سندھی ، سرائےکی اور پنجابی قوموں کا اےک جمہوری فےڈرےشن ہے جس مےں نہ کوئی آقا اور نہ کوئی غلام ہے اس ملک مےں قوموں کی برابری اور آئےن وقانون کی حکمرانی ہم سب کا مشترکہ فرےضہ ہے۔ پشتون افغان ملت کی گناہ صرف ےہ ہے کہ اس بہادر ملت کو اپنے محبوب وطن کے ساتھ جنون کی حد تک محبت ہے اور اس نے تارےخ کے ہر دور مےں اپنے وطن کی آزادی ، سالمےت اور خودمختےاری کو اپنے سروں کی قےمت پر قائم رکھا ہے ۔ ہم نے تارےخ مےں کسی بھی انسان ےا قوم سے نفرت نہےں کی ہے اور ہر قوم کی حقوق و اختےارات کو تسلےم کرتے ہوئے ہر قوم کے زبان وثقافت کا احترام کےا ہے لےکن دوسروں کو بھی ہمارے قوم و وطن اور ہمارے زبان وثقافت کا احترام کرنا ہوگا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشتونخوا وطن اور برصغےر پاک وہند کی آزادی کے عظےم رہنماءخان شہےد عبدالصمد خان اچکزئی کی شہادت کی45وےں برسی کی مناسبت سے پشتونخوامےپ کا مرکزی جلسہ عام کوئٹہ کے صادق شہےد فٹبال گراﺅنڈ مےں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جلسہ عام میںمختلف علاقوں سے پارٹی کارکنوں اور کوئٹہ کے عوام نے ہزاروں کی تعداد مےں شرکت کی۔ اور اس عظےم الشان جلسہ عام مےں پارٹی کے مرکزی وصوبائی رہنماﺅں نے پشتون ملی قہر مان خان شہےد عبدالصمد خان اچکزئی کو ان کے تارےخی رول ناقابل بےان قربانےوں ، قومی کارناموں اور قومی خدمات پر زبردست خراج عقےدت پےش کےا ۔ جلسہ عام سے پشتونخوامےپ کے صوبائی صدر سنےٹر عثمان خان کاکڑ ، مرکزی سےکرٹری اطلاعات رضا محمد رضا ،مرکزی سےکرٹری عبدالرحےم زےارتوال ، مرکزی سےکرٹری نواب اےاز خان جوگےزئی، مرکزی سےکرٹری عبےد اللہ جان بابت ، مرکزی سےکرٹری عبدالرﺅف لالا ، مرکزی سےکرٹری سردار مصطفی خان ترےن ، ہائےکورٹ بار اےسوسی اےشن کے سےنئر نائب صدر اقبال کاسی اےڈووکےٹ نے خطاب کےا جبکہ سٹےج سےکرٹری کے فرائض پارٹی کے صوبائی ڈپٹی سےکرٹری رکن صوبائی اسمبلی نصراللہ خان زےرے نے سرانجام دی۔ اور تلاوت کلام پاک کی سعادت حافظ مطےع اللہ نے حاصل کی۔ پارٹی کے چےئرمےن محمود خان اچکزئی نے اپنے خطاب مےںکہا کہ ہم پشتون افغان ملت ، پشتونخوا وطن اور برصغےر پاک وہند کی آزادی کے عظےم رہنماءخان شہےد عبدالصمد خان اچکزئی کی 45وےں برسی اےسے حالات مےں منا رہے ہےں کہ لروبر افغان ملت کا خون نا حق بے درےغ انداز سے بہاےا جارہا ہے اور کہےں بھی ہمارے عوام کی جان ومال کی تحفظ اور عزت وناموس کی کوئی ضمانت موجود نہےںانسانی تارےخ کی چالےس سالہ بدترےن جنگ مےں اس غےور ملت کا سب کچھ تباہ کرکے رکھ دےا ہے اےسے حالات مےں پشتون افغان ملت کی محبوب وطن مےں امن وامان کے قےام اور خوشحال اور ترقی ےافتہ مستقبل کی تحفظ کےلئے تمام باشعور اور وطن پال قوتوں کااولےن قومی اور دےنی فرےضہ ےہ ہے کہ وہ اپنے قوم اور اپنے وطن کو تباہی وبربادی کی صورتحال سے نجات دلانے کےلئے متحد اور منظم ہوجائےں۔ کےونکہ اس تباہ کن صورتحال کو تبدےل کےئے بغےر پاکستان و افغانستان کے عوام کا امن ،ترقی وخوشحالی ممکن نہےں۔ پشتونخوامےپ اس سلسلے مےںچار نمائندہ جرگوں کی انعقاد کی تجوےز پےش کرتی ہے ۔ اےک جرگہ منعقد ہو جس مےں ےہاں کے عوام کی تمام نمائندہ قوتوں کی شرکت اور صلاح ومشاورت سے ےہاں کے مسائل کا حل نکالا جائے۔دوسرے نمائندہ جرگے کا انعقاد ہو جس مےں وہاں کی نمائندہ قوتےں اپنے مستقبل کے تحفظ کے حوالے سے فےصلے کرے اور اےک اےسے افغان انٹرنےشنل جرگے کا انعقاد ہو جس مےں دنےا بھر کے پشتون افغان ملت کی نمائندہ قوتےں شرےک ہو اور ملت کی حےثےت سے اپنے محفوظ مستقبل کےلئے فےصلے کرے اسی طرح پاکستان کے اقوام وعوام کا اےک نمائندہ جرگہ منعقد ہو جس مےں جمہوری پاکستان کی خوشحال وترقی ےافتہ مستقبل کےلئے ےہاں کی نمائندہ قوتےں فےصلہ کرےں۔ انہوں نے کارکنوں پر زور دےتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے قوم اور وطن کے دفاع کےلئے ہر قربانی کےلئے تےار رہے جس پشتون افغان نے اپنے قوم اور وطن کا سودا کےا تو وہ پشتون افغان نہےں ۔ انہوں نے کہا کہ برصغےر کو انگرےز استعمار سے آزاد کرنے اور پاکستان وہندوستان کی قےام مےں پشتون افغان ملت کی قربانےاں سب سے زےادہ ہے لےکن ےہ امر انتہائی افسوس ناک ہے کہ قےام پاکستان کی 70سال گزرنے کے باوجود اس ملک مےں پشتونوں کو اپنی سرزمےن پرمتحدہ اورخودمختےارقومی صوبہ کی تشکےل کا حق حاصل نہےں ہوسکا۔ پشتون اپنی قومی وجود کی بقاء، اپنی قومی تشخص کی بحالی اور اپنی تارےخی سرزمےن پر قومی اور جمہوری اقتدار کی قےام کےلئے کسی بھی قربانی سے درےغ نہےں کرےنگے ۔ ہمارے حکمرانوں کواس ملک مےں قوموں کی برابری ،منتخب پارلےمنٹ کی بالادستی اور آئےن وقانون کی حکمرانی کو تسلےم کرنا ہوگا اور ہر قوم کو اس کے قومی وسائل اور حق ملکےت اور اس کی زبان کو تسلےم کرنے کی آئےنی ضمانت فراہم کرنی ہوگی۔