
- Advertisement -
دنیابھر کی طرح بلوچستان کے صنعتی شہر حب میں بھی سندھی کلچرڈے منایا گیا، سندھی بلوچ کلچرکمیٹی کی جانب سے حب میں ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر لسبیلہ یوسف بلوچ، سندھی بلوچ کلچرل کمیٹی کے رہنماؤں علی اصغر چھٹہ، منظوراحمد سولنگی، سیف چھٹہ، سلیم سولنگی، لاڈلا نوید رند، احمدخان مگسی، اکبرسیال، غلام رسول بلوچ، ساجد عباسی کی قیادت میں کلچرریلی نکالی گئ ریلی میں شریک اکثر جوان بچے بوڑھے سندھی اجرک، ٹوپی اور شلوار قمیص زیب تن کئے ہوئے سندھ کی ثقافت کو ظاہر کررہے تھے ریلی مختلف شاہراؤں سے ہوتی ہوئی دوبارہ لسبیلہ پریس کلب حب پہنچی نوجوانوں نے لسبیلہ پریس کلب کے سامنے ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا اس دوران کلچر کمیٹی کی جانب سے صحافی برادری اور سیاسی و سماجی رہنماؤں کو سندھی ٹوپی پہنایا گیا کلچرل ریلی میں شریک نوجوان بہت پرجوش دکھائی دے رہے تھے اس دوران بلوچ قبائل سے تعلق رکھنے والے سیاسی و سماجی رہنماؤں نے سندھی بھائیوں سے یکجہتی کا اظہار کیا اور ریلی میں شریک رہے
حب( رپورٹ محبوب شاہوانی )