بلوچستان کے 375 ارب روپے کی کٹوتی بلوچستان کے جسم پر لگے زخموں پرمرہم رکھنے کی بجائے نمک پاشی ہے

0

- Advertisement -


بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی) کے مرکزی سیکرٹری جنرل و صوبائی وزیر میر اسد اللہ بلوچ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وفاق کی جانب سے این ،ایف،سی N.F.C ایوارڈ کی رقم سے بلوچستان کے 375 ارب روپے کی کھٹوتی بلوچستان کے مظلوم عوام کے ساتھ ظلم کے مترادف ہے بلوچستان پہلے سے پسماندگی کا شکار ہے اور اسطرح کے ناروا اقدامات ہم سمجھتے ہیں کہ بلوچستان کو مزید پسماندگی کی طرف دھکیلنے کی کوشش ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں روزگار کے مواقع پہلے سے نہ ہونے کہ برابر ہے اور ترقی کے حوالے سے بھی بلوچستان دیگر صوبوں سے بہت پسماندہ ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ بلوچستان پر خصوصی توجہ دی جائے اور بلوچستان کی ترقی و خوشحالی کےلیے وفاق کی جانب سے خصوصی گرانٹ جاری کیے جائے مگر صد افسوس خصوصی گرانٹ جاری کرنا تو اپنی جگہ بلوچستان کو جو این،ایف،سی ایوارڈ کے مطابق رقم ملنی تھی اس پر بھی وفاقی حکومت کی جانب سے کٹ لگانا ظلم کے مترادف ہے اور وزیراعظم عمران خان کی جانب سے کیے گئے اُن وعدوں کی منافی ہے کہ الیکشن سے پہلے عمران خان نے کہا تھا کہ چھوٹے صوبوں اور کم ترقی یافتہ خاص کر بلوچستان کو ترقی دیکر دیگر صوبوں کے برابر لایا جائیگا اور بلوچستان کی ترقی و خوشحالی پر خصوصی توجہ دی جائیگی لیکن صد افسوس لگتا ہے کہ عمران خان نے بلوچستان کے بارے بھی یو ٹرن لے لیا ہے اور بلوچستان کے این،ایف،سی ایوارڈ کے حوالے سے ملنے والی 375 ارب کی رقم کی کٹوتی کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے اسطرح کے اقدامات سے ایک جانب بلوچستان مذید پسماندگی کی طرف جائیگی جبکہ دوسری جانب بلوچستان کے عوام مزید احساس محرومی و مایوسی کا شکار ہونگے بی این پی (عوامی) وفاق کے اس عمل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے ہم اپنے عوام کی ترقی و خوشحالی کےلیے جدوجہد کر رہے ہیں اور ہر اُس فیصلے کی ہم بھر پور مذمت کرینگے جس سے بلوچستان کے عوام کے مفادات کو ٹھیس پہنچے کیونکہ ہم اپنے عوام کی نمائندگی کےلیے ایوان میں بیٹھیں ہیں اور عمران خان کی حکومت کی جانب سے بلوچستان کے 375 ارب روپے کی کٹوتی بلوچستان کے جسم پر لگے زخموں پرمرہم رکھنے کی بجائے نمک پاشی ہے وفاق بلوچستان کے 375 ارب روپے کی رقم کی کٹوتی کے فیصلے کو واپس لیں ورنہ بی این پی (عوامی) اسمبلی فلور سمیت ہر جمہوری پلیٹ فارم پر وفاقی حکومت کے اس ظالمانہ اقدام کےخلاف آواز بلند کریگی

Leave A Reply

Your email address will not be published.