محکمہ زراعت ریسرچ کے ملازمین عرصہ دراز سے ڈی،جی کی منفی پالیسیوں کے باعث دگرگوں حالات و مشکلات سے گز رہے ہیں

0

- Advertisement -


کوئٹہ ( )بی ڈی اے ایمپلائز یونین کے صدر حاجی عبدالعزیز شاہوانی،جنرل سیکرٹری حاجی سیف اللہ ترین، ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولوی عبداللہ کاکڑ، سردار خان مندوخیل، حاجی ہاشم کاکڑ،اسحاق علی ہزارہ،ملک نسیم بازئی، جان محمد رندنے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ محکمہ زراعت ریسرچ کے ملازمین عرصہ دراز سے ڈی،جی کی منفی پالیسیوں کے باعث دگرگوں حالات و مشکلات سے گز رہے ہیں ڈی،جی زراعت ریسرچ کی جانب سے ملازم دشمن اقدامات کی ہم بھر پور مذمت کرتے ہوئے موصوف کو یاد دلانا چاہتے ہیں کہ دنیا بھر میں مزدور دشمن اقدامات کےخلاف مزدوروں نے سینہ سپر ہوکر مردانہ وار مقابلہ کیا جسکا مثال شکاگو کے مزدور شہدا ہیں جنہوں نے حق و سچ کی فتح کےلئے جام شہادت نوش کیا مگر سامراجیت کےخلاف کبھی نہئں جھکیں افسوس کےساتھ کہنا پڑتا ہے کہ اس جدید دور میں بھی سامراجیت مزاج اور سوچ رکھنے والے افراد ملازمین کو اپنی ذاتی غلام سمجھتے ہیں جو انکی منفی زہنیت کی عکاسی کرتی ہے جسکی جتنی مذمت کی جائے کم ہے حکام بالا محکمہ زراعت ریسرچ کے ملازمین کے مسائل کی نوعیت کو دیکھتے ہوۓ نہ صرف ڈی،جی زراعت ریسرچ سے باز پرس کریں بلکہ جو سیاہ قوانین ڈی،جی کی وجہ سے ریسرچ ملازمین کے لیے بنائیں گے ہیں انکا بھی خاتمہ کرکے مزدور دوست قوانین بنائیں جائیں تاکہ ملازمین سُکھ کا سانس لیں

Leave A Reply

Your email address will not be published.