- Advertisement -

واشک میں غیر سرکاری آرگنائزیشنز مقامی نوجوانوں کو ترجیح دیں۔ میر احسان الہی
واشک۔ سیاسی قبائلی رہنماء میر احسان الہی نے جاری کردہ بیان میں ضلع واشک میں کام کرنے والے غیر سرکاری آرگنائزیشنز کے طرز عمل پہ تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلع واشک میں جو بھی این جی او سرگرم عمل ہے اسے چائیے کہ مقامی تعلیم یافتہ نوجوانوں کو میرٹ کی بنیاد پہ ترجیح دیں، میر احسان الہی نے مزید کہا کہ باخبر ذرائع اور مختلف این جی اوز کے صوبائی ذمہداران سے جب اس متعلق بات کی گئی تو معلوم ہوا ہے کہ ایک قوم پرست پارٹی کے محترم ایم پی اے اثررسوخ استعمال کرتے ہوئے اپنے ضلع کے لوگوں کو ضلع واشک میں ترجیح دلوا رہے ہیں جو کہ باعث تشویش اور ناقابل قبول ہے، انھوں نے مزید کہا کہ ضلع واشک میں این جی اوز کے ساتھ کام کرنے والے ہمسایہ اضلاع کے نوجوان ہمارے لئے قابل احترام ہیں مگر ضلع واشک میں سب سے پہلا حق ضلع واشک کے مقامی تعلیم یافتہ بے روزگار نوجوانوں کا ہے، ستم ظریفی کی بات ہے کہ میرٹ برخلاف غیر مقامی افراد کو واشک پہ مسلط کرنے کرنے کا سلسلہ جاری ہے، اس سے مقامی تعلیم یافتہ طبقہ میں شدید احساس محرومی پیدا ہورہی ہے مگر ہم اس سلسلے میں خاموش نہیں رہ سکتے اور تمام غیر سرکاری آرگنائزیشنز کے صوبائی حکام پہ واضع کرتے ہیں وہ غیر مقامی افراد کو ترجیح دینے کی پالیسی ختم کردیں اور اوپن میرٹ کے بنیاد پہ ضلع واشک کے مقامی نوجوانوں کے صلاحیتیوں کا فائدہ اٹھائیں۔