صوبے اور ملک کے قانون پر کبھی سودے بازی نہیں کرینگے ،صوبائی وزیر جنگلات وجنگلی حیات میر ضیاءاللہ لانگو

0

- Advertisement -


صوبائی وزیر جنگلات وجنگلی حیات میر ضیاءاللہ لانگو نے کہا ہے کہ صوبے اور ملک کے قانون پر کبھی سودے بازی نہیں کرینگے ہم بلوچ ہے مہمان نوازی ہماری روایات میں شامل ہے ورلڈ لائف اور فاریسٹ ایکٹ کو فعال کر دیا گیا ہے بلوچستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ دو لاکھ ڈالر خزانہ میں جمع کر دیئے جنگلات وجنگلی حیات کے قواعد وضوابط کے قانون پر عملدرآمد کرنا ہو گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے نجی ٹی وی سے بات چیت کر تے ہوئے کہا ہے کہ ہم بلوچ مہمان نواز ضرور ہے مگر صوبے اور ملک کے قانون کی سو دا بازی کبھی نہیں کرینگے جنگلی حیات کے تحفظ کے لئے طے کر دہ قواعد وضوابط پر عملدرآمد شروع کر دیا ہے بلوچستان میں ہمارے کچھ محکمے مفلوج تھے ورلڈ لائف اور فاریسٹ سے بلوچستان کو کوئی فائدہ نہیں تھا اب ہم نے فعال کر دیا بلوچستان کے خزانہ میں دو لاکھ ڈالر جمع کر دیئے بلوچستان میں بلوچستان کے مختلف علاقوں سے کل کچھ شکاریوں کو گرفتار بھی کر لیا ہے بلوچستان کا ورلڈ لائف ایکٹ وفاق کے پاس نہیں تھا ہم نے ایکٹ جمع کرا کر قانون بنایا اور سختی سے عملدرآمد شروع کر دیا ہم اپنے صوبے اورملک کے قانون کا سو فیصد عملدرآمد کرینگے انہوں نے کہا ہے کہ میں بحیثیت صوبائی وزیر جنگلات وجنگلی حیات میںنے اپنے سو دن کی کارکردگی حکومت کو پیش کر دیا ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.