محکمہ زراعت ریسرچ کے ملازمین ڈی جی کی منفی سوچ اور غلط پالیسیوں کے سبب ازیت سے دو چار ہے.عبدالشکور مری

0


محکمہ زراعت ریسرچ کے ملازمین ڈی جی کی منفی سوچ اور غلط پالیسیوں کے سبب ازیت سے دو چار ہے.عبدالشکور مری

- Advertisement -

کوئٹہ ( ) پاکستان مسلم لیگ(ق) کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری انفارمیشن عبدالشکور مری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے ہے کہ محکمہ زراعت ریسرچ کے ملازمین ڈی جی کی منفی سوچ اور غلط پالیسیوں کے سبب ازیت سے دو چار ہےں چیف سیکرٹری ،سیکرٹری زراعت کے ہوتے ہوئے ڈی جی ریسرچ کی اسطرح کے ملازمین کےخلاف ناروا کارروائیاں باعث افسوس ہیں بلوچستان بھر کے محکموں کی نسبت سب سے زیادہ کیسز جو عدالتوں میں ملازمین اپنے حقوق کے حصول کےلئے لڑ رہے ہیں وہ صرف اور صرف محکمہ زراعت ریسرچ کے ملازمین ہی ہیں اور گزشتہ حکومتوں میں تو کئی اعلیٰ آفیسران ودیگر ملازمین نے حکام بالا کو ڈی جی کیخلاف لکھ کر بھی دیا باوجود اس کے ڈی جی اپنی منفی سوچ پر عمل پیرا ہےں اور انکی کارکردگی صرف اور صرف غریب ملازمین کیخلاف تادیبی کاروائیاں کرنی ہے آج تک محکمہ زراعت ریسرچ میں نئے ریسرچ کے حوالے سے موصوف کی کارکردگی صفر ہے حالانکہ ہمارے ملک کا زیادہ انحصار زراعت پر ہے اس وقت دنیا نت نئے ایجادات کی جانب مبذول ہے جبکہ ڈی جی ریسرچ صرف اور صرف ملازمین کو حراساں کرنے پر اپنی تمام تر صلاحیتیں برئے کار لا رہے ہیں حکام بالا منفی سوچ اور پالیسی روا رکھنے والے ڈی جی کو جلد از جلد ٹرانسفر کرکے ایک مزدور دوست شخص وک ڈی جی تعینات کریں تاکہ زراعت ریسرچ کے ملازمین سکھ کا سانس لیں سکیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.