- Advertisement -

کوئٹہ(پ ر)بلوچستان نیشنل پارٹی(عوامی) کے مرکزی ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ این ،سی ،ایچ ،ڈی کے ملازمین کی چار ماہ سے تنخواہیں کی بندش ملازم کش اقدام ہے این سی ایچ ڈی کے ملازمین گزشتہ کئی سالوں سے اپنے حقوق کے حصول کےلئے جدوجہد کررہے ہیں اور گزشتہ برس سپریم کورٹ کی واضح احکامات کے بعد این ،سی ،ایچ ،ڈی کے ملازمین کو ریگولر کیا گیا لیکن اب گزشتہ چار ماہ سے این ،سی ،ایچ ،ڈی کیے ملازمین کی تنخواہوں کی بندش کو بی این پی (عوامی) ملازم کش پالیسی سمجھتے ہوئے نہ صرف اسکی مخالفت کرتی ہے بلکہ پارٹی این ،سی ،ایچ ،ڈی کی ملازمین کے ساتھ اس جدوجہد میں شانہ بشانہ کھڑی ہے بی این پی (عوامی) ملازمین کے حقوق کے حصول کےلئے روز اول سے کردار ادا کررہی ہے اور کرتی رہےگی کیونکہ بی این پی (عوامی) مظلوموں ،مزدوروں اور غریب عوام کی ترجمان جماعت ہے ہم نے ہمیشہ سامراجیت اور ایسے قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی ہے جنکی وجہ سے ملازمین کے مفادات کو خطرہ لاحق ہو کیونکہ اداروں کو ملازمین ہی چلاتے ہیں لیکن بدقسمتی سے بسااوقات وفاق میں پالیسی ساز بیروکریٹس زمینی حقائق سے چشم پوشی کرکے ایسی پالیسیاں مرتب کرتے ہیں جن کے باعث نہ صرف ملازمین مشکلات سے دوچار ہوتے ہیں بلکہ انہی غلط پالیسیوں کی بدولت ادارے بھی تباہی سے دوچار ہوتے ہیں اس لیے بی این پی(عوامی) کی یہ پالیسی ہے کہ ملک میں ملازمین دوست پالیسیاں مرتب کی جائے اور جہاں جہاں ضرورت ہے جو پالیسیاں ملازمین کی مفادات کیخلاف بنائی گئی ہے ملازم دشمن پالیسیوں کا از سر نو جائزہ لیا جائے اور انکو درست کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے کیونکہ کسی بھی ادارے کو چلانے میں ملازمین کا اہم کردار ہوتا ہے اور ملازمین تب درست سمت میں کام کر سکتیں ہیں جب ملازمین کو دیگر مسائل درپیش نہ ہو تب وہ پرسکون رہ کر مثبت سوچ کے ساتھ محنت و لگن سے کام کرتے ہوئے محکموں کو آگے بڑھا سکتیں ہیں این ،سی ،ایچ ،ڈی کی ملازمین کی فی الفور نہ صرف تنخوائیں ادا کی جائے بلکہ اُنکی نمائندہ وفد کو بیٹھا کر انکے دیگر حل طلب مسائل کو بھی حل کیا جائے۔