حکومت نے 100دن میں غریب عوام کو 100مرتبہ جان سے مارا ، مولانا عبدالواسع

0

- Advertisement -

جمعیت علماءاسلام کے مرکزی رہنماءورکن قومی اسمبلی مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت تبدیلی کے نام پر اقتدار حاصل کی مگر 100 دن میں کوئی تبدیلی نظر نہیں آئی ما سوائے یو ٹرن اور مہنگائی کے علاوہ عوام کو کوئی ریلیف نہیں ملی کرپشن کے خلاف با تیں کرنے والوں نے اپنی کا بینہ میں کرپٹ زدہ لو گوں کو شامل کر کے ملک میں کرپشن کا بازار گرم کر رکھا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے جو باتیں کئے ہیں وہ پرانے باتیں ہیں ہر وزیراعظم اقتدار حاصل کرنے کے بعد غیر ملکی دورے کر تے ہیں اور جس طرح وزیراعظم نے سو دن کی کہانی عوام کے سامنے رکھی ہے اس میں کچھ بھی نہیں صرف عوام کو دھوکے میں رکھنے کے لئے جو باتیں کی ہے کرتا ر پور کے منصوبے کے علاوہ کوئی منصوبے کا سنگ بنیاد نہیں رکھا ملک کا مستقبل مجھے خطرناک نظر آرہی ہے تمام ادارے مفلوج ہو کر رہ گئی تین میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے ایک تبدیلی آئی وہ یہ تبدیلی ہے کہ کرپشن کے خلاف جو باتیں کئے جا تے تھے مسلم لیگ(ن) اور پیپلز پارٹی سے نکالے جانیوالے کرپٹ زدہ سابقہ وزراءکو مشرف کے بعد ان کے کا بینہ میں شامل کیا گیا مہنگائی عوام کے سامنے ہیں کے دن بدن اشیاءخوردنوش کی قیمتیں بڑھتی جا رہی ہے اور گیس وبجلی کی قیمتوں میں بھی بے پناہ اضافہ کیا گیا ریاست اس طرح نہیں چلتے کہ عوام کو اعتماد میں لئے بغیر کام کئے جائے اس کی مستقبل میں خطرناک نتائج برآمد ہونگے جمعیت علماءاسلام ملک کی ترقی وخوشحالی چا ہتے ہیں ہم سمجھتے ہیں کہ جو کچھ پی ٹی آئی اور ان کی حکومت کر رہی ہے یہ عوام کیساتھ نیک شگون نہیں ہے انہوںنے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت تبدیلی کے نام پر اقتدار حاصل کی مگر 100 دن میں کوئی تبدیلی نظر نہیں آئی ما سوائے یو ٹرن اور مہنگائی کے علاوہ عوام کو کوئی ریلیف نہیں ملی کرپشن کے خلاف با تیں کرنے والوں نے اپنی کا بینہ میں کرپٹ زدہ لو گوں کو شامل کر کے ملک میں کرپشن کا بازار گرم کر رکھا ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.